سکندر ملک
تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال وزیراباد میں سی ای او ہیلتھ گوجرانوالہ ڈاکٹر عمر شریف راٹھور صاحب کا اچانک دورہ۔ ان کے ہمراہ میڈیکل افیسر جناب شکور صاحب بھی موجود تھے ۔ سول ہسپتال وزیراباد
۔ دورے کے دوران تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال وزیراباد ایم ایس ڈاکٹر غلام مرتضی اور ڈی ایم ایس ڈاکٹر محسن لیڈی ڈاکٹر سعدیہ ہمراہ ۔ہسپتال کے مختلف شعبہ جات کا تفصیلی جائزہ لیا۔ ایمرجنسی وارڈ، داخل مریضوں کے وارڈز، لیبر روم، ڈائیلسز یونٹ، گائنی وارڈ، بچوں کے وارڈ، لیبارٹری اور ایکسرے یونٹ کا معائنہ کیا۔اور تمام لیڈی ڈاکٹر ڈاکٹر صاحبان سے ملاقات ۔ انہوں نے مریضوں سے ان کے علاج و معالجہ کے حوالے سے گفتگو کی اور ان کے لواحقین سے دستیاب سہولیات بارے معلومات حاصل کیں۔ سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر عمر شریف راٹھور صاحب ۔نے میڈیسن سٹور میں ادویات کے ذخیرے کی پڑتال کی اور سٹاک رجسٹر کے اندراجات کو خود ویری فائی کیا۔ اس موقع پر انہوں نے ہدایت کی کہ مریضوں کو معیاری اور مفت علاج فراہم کرنا ہماری اولین ترجیح ہے۔ ماں اور بچے کی صحت پر کسی بھی قسم کی کوتاہی ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی۔ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ کی پوری ٹیم نے سٹاف کی حاضری، ڈیوٹی روسٹر اور کارکردگی چیک کی اور ہسپتال انتظامیہ کو مزید بہتری کے لیے ہدایات جاری کیں تاکہ شہریوں کو صحت کی سہولیات بہترین انداز میں میسر آ سکیں۔
