ڈپٹی کمشنر ظہیر انور جپہ نے 6 ستمبر یومِ دفاعِ پاکستان کے حوالے سے چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری رحیم یار خان میں منعقدہ خصوصی تقریب میں شرکت کی۔

Spread the love

رحیم یار خان
(میاں طالب حسین)
ڈپٹی کمشنر ظہیر انور جپہ نے 6 ستمبر یومِ دفاعِ پاکستان کے حوالے سے چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری رحیم یار خان میں منعقدہ خصوصی تقریب میں شرکت کی۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر نے قومی پرچم لہرایا، جبکہ تقریب میں ملکی دفاع کے لیے جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے شہداء کو خراجِ عقیدت پیش کیا گیا۔تقریب کے دوران قومی پرچم کشائی کے موقع پر قومی ترانہ بھی پیش کیا گیا۔ شرکاء نے وطن عزیز کی سلامتی، خودمختاری اور دفاع کے لیے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے پاک افواج کے شہداء کی عظیم قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا اور اس عزم کا اظہار کیا کہ پاکستان کی ترقی، خوشحالی اور استحکام کے لیے قومی ذمہ داریوں کو احسن انداز میں ادا کیا جائے گا۔
ڈپٹی کمشنر ظہیر انور جپہ نے کہا کہ 6 ستمبر ہماری قومی تاریخ کا ایک اہم اور قابلِ فخر دن ہے، جو ہمیں پاک افواج اور قوم کے اس بے مثال جذبے کی یاد دلاتا ہے جس کے تحت دفاعِ وطن کے لیے قربانیاں دی گئیں۔ انہوں نے کہا کہ شہداء کی قربانیاں ہمارے لیے مشعلِ راہ ہیں اور پوری قوم اپنے بہادر شہداء اور غازیوں کو سلام پیش کرتی ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کا دفاع صرف سرحدوں کی حفاظت تک محدود نہیں بلکہ ملک کی معاشی ترقی، استحکام، اتحاد اور خوشحالی بھی قومی ذمہ داری ہے۔ انہوں نے کہا کہ تاجر برادری ملکی معیشت کے استحکام اور روزگار کے مواقع پیدا کرنے میں اہم کردار ادا کر رہی ہے اور حکومت کاروباری سرگرمیوں کے فروغ کے لیے ہر ممکن سہولیات فراہم کرنے کے لیے پرعزم ہے۔
بعد ازاں ڈپٹی کمشنر ظہیر انور جپہ نے چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری رحیم یار خان میں پاسپورٹ آفس کاؤنٹر کا افتتاح بھی کیا۔ اس سہولت کی فراہمی سے چیمبر آف کامرس کے اراکین اور کاروباری برادری کو پاسپورٹ سے متعلقہ خدمات تک آسان رسائی حاصل ہوگی، جس سے انہیں وقت کی بچت کے ساتھ سہولیات ان کی دہلیز کے قریب میسر آئیں گی۔انہوں نے پاسپورٹ آفس کاؤنٹر کے مختلف امور کا جائزہ لیتے ہوئے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ شہریوں اور تاجر برادری کو پاسپورٹ سے متعلقہ خدمات کی فراہمی میں شفافیت، سہولت اور میرٹ کو یقینی بنایا جائے اور درخواست گزاروں کو غیر ضروری مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے۔
تقریب میں صدر چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری سمیت چیمبر کے عہدیداران، تاجر برادری، سرکاری افسران اور دیگر معزز شخصیات نے شرکت کی۔ شرکاء نے یومِ دفاع کے موقع پر شہداء پاکستان کی قربانیوں کو سلام پیش کرتے ہوئے ملکی ترقی، استحکام اور خوشحالی کے لیے متحد ہو کر اپنا کردار ادا کرنے کے عزم کا اظہار کی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں