وزیر آباد شہر میں نشہ آور ادویات کے استعمال و فروخت کے خلاف مؤثر اقدامات

Spread the love

( تحریر سکندر ملک )
وزیراباد ۔ میں نشہ آور کیپسول اور ادویات کی غیرقانونی فروخت کے خلاف کارروائیوں اور کنٹرول کے حوالے سے ڈرگ انسپکٹر کی کاوشیں قابلِ تحسین ہیں۔
ذرائع کے مطابق ڈرگ انسپکٹر کی نگرانی اور اقدامات کے نتیجے میں وزیراباد شہر میں نشہ آور کیپسول اور میڈیسن کی فروخت پر مؤثر کنٹرول دیکھنے میں آیا ہے، جس سے شہریوں خصوصاً نوجوان نسل کو نشہ آور ادویات کے نقصانات سے محفوظ رکھنے میں مدد مل رہی ہے۔
اس سلسلے میں ریحان میڈیکل اسٹور کے کردار کو بھی سراہا جا رہا ہے، جنہوں نے وزیرابا میں نشہ آور ادویات کی فروخت پر پابندی کے حوالے سے تعاون کرتے ہوئے ذمہ دارانہ کردار ادا کیا۔
شہری حلقوں نے مطالبہ کیا ہے کہ نشہ آور ادویات کی غیرقانونی فروخت کے خلاف کارروائیوں کا سلسلہ مستقل بنیادوں پر جاری رکھا جائے تاکہ نوجوان نسل کو منشیات کے ناسور سے محفوظ بنایا جا سکے۔
ڈرگ انسپکٹر کی کاوشیں اور ذمہ دار میڈیکل اسٹور مالکان کا تعاون معاشرے کو منشیات سے پاک بنانے کی جانب ایک مثبت قدم ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں