جہلم( بیورو رپورٹ) جہلم شہر اور گردونواح میں ناقص گھی، غیر معیاری کوکنگ آئل اور دیگر مضر صحت اشیائے خوردونوش کی فروخت کے باعث شہریوں کو صحت کے مسائل کا سامنا ہے۔ شہری حلقوں کے مطابق کھانے پینے کی ناقص اشیاء کے استعمال سے پیٹ کے امراض، معدے کی خرابی، متلی، الٹی اور دیگر شکایات میں اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے۔ ماہرین کے مطابق آلودہ یا غیر محفوظ خوراک انسانی صحت کے لیے سنگین خطرات پیدا کر سکتی ہے اور اس کے نتیجے میں پیٹ میں درد الٹی اور اسہال سمیت مختلف غذائی بیماریوں کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے شہریوں کا ہے کہ بعض مقامات پر کھلے اور غیر معیاری گھی کے استعمال اور فروخت کی شکایات موجود ہیں، جبکہ ناقص اشیائے خوردونوش کی مؤثر نگرانی نہ ہونے سے عوام کی صحت داؤ پر لگی ہوئی ہے۔ پنجاب فوڈ اتھارٹی کے متعلقہ زمہ داران خوراک میں ملاوٹ کے خاتمے اور محفوظ خوراک کی فراہمی کو اپنی ترجیحات میں شامل قرار دیتی ہے۔ شہری حلقوں نے پنجاب فوڈ اتھاری اور انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ جہلم کی مارکیٹوں ، ہوٹلوں، تندوروں اور کھانے پینے کے مراکز میں استعمال ہونے والے دوں اور پینے گھی اور کوکنگ آئل کے معیار کی باقاعدگی سے جانچ،پڑتال کی جائے ۔ اور غیرمعیاری ناقص اشیاء فروخت کرنے والے بااثر دکانداروں کے خلاف سخت کارروائیاں کی جائیں،
