جہلم جی ٹی روڈ کے درمیان اور سروس روڈ کو محفوظ بنانے کےلیے نصب حفاظتی لوہے کےجنگلے چوری کرکے فروخت کرنےکا سلسلہ تھم نہ سکا

Spread the love

جہلم( بیورو رپورٹ) جہلم جی ٹی روڈ کے درمیان اور سروس روڈ کو محفوظ بنانے کےلیے نصب حفاظتی لوہے کےجنگلے چوری کرکے فروخت کرنےکا سلسلہ تھم نہ سکا، جبکہ مقامی انتظامیہ اور متعلقہ اداروں کی عدم دلچسپی سڑک سے جنگلے غائب ہونا روانہ کا معمول شہریوں کا ارباب اختیار سے نوٹس لینے کا مطالبہ تفصیلات کے مطابق جی ،ٹی روڈ اور سروس روڈ کو محفوظ بنانے اور شہریوں کو حادثات سے بچانے کے لیے این ایچ اے انتظامیہ نے کروڑوں روپے مالیت کے سڑک کے وسط اور سروس روڈ کے اطراف پر لوہے کے جنگلے نصب کروائے بعض مقامات سے این ایچ اے کے زمہ داران جنگلے کاٹ کرلے گئے باقی بچ جانے والے جنگلے نشئی روانہ کی بنیاد پر چوری کرکے کباڑیوں کو فروخت کے نشے کی لعت کو پورا کررہے ہیں جسکی وجہ سے حادثات میں غیر معمولی اضافہ ہوچکا ہے شہریوں نے چیرمین این ایچ اے اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے سربراہان سے جنگلے چوری کرنے والے افراد کے خلاف کارروائیاں کرنے کا مطالبہ کیا ہے تاکہ شہریوں کو حادثات سے محفوظ بنایا جاسکے،

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں