جہلم( بیورورپورٹ) جہلم شہر سمیت ضلع بھر کے قصابوں نے ضلعی انتظامیہ کی جانب سے مقرر کردہ نرخوں کو یکسر نظر انداز کرتے ہوئے من مرضی کی قیمتیں نافذ کرکے وصول کرنی شروع کررکھی ہیں جس کے باعث صارفین شدید پریشانی اور معاشی دباؤ کا شکارہیں شہریوں کے مطابق گائے کے گوشت کی سرکاری قیمت فی کلو 9 سوروپے مقرر ہے جبکہ قصاب سرکاری نرخنامے کو نظر انداز کرتے ہوئے اسے 12 سو روپے فی کلو بکرے کے گوشت کے سرکاری نرخ 17 سو روپے فی کلو مقرر ہیں جبکہ بیشتر قصاب 28 سو روپے فی کلو کے حساب سے فروخت کررہے ہیں، اور ریٹ لسٹیں بھی اس وقت آویزاں کی جاتی ہیں جب کوئی سرکاری افسر چیکنگ کے لیے نکلے عوامی حلقوں کا کہنا ہے کہ ضلعی انتظامیہ کی عدم توجہی کے باعث قصاب موجیں کررہے ہیں جبکہ شہری لٹنے پر مجبور ہیں۔ شہریوں نے ڈپٹی کمشنر سے نوٹس لینے اور پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کو سرکاری نرخنامے پر عملدرآمد کروانے کامطالبہ کیاہے،
