ڈپٹی کمشنر گوجرانوالہ / وزیرآباد نوید احمد کا وزیرآباد تحصیل ہیڈکوارٹرز ہسپتال کا اچانک دورہ،

Spread the love

سکندر ملک ۔
وزیراعلیٰ پنجاب ہیلتھ ریفارمز پروگرام

ڈپٹی کمشنر گوجرانوالہ / وزیرآباد نوید احمد کا وزیرآباد تحصیل ہیڈکوارٹرز ہسپتال کا اچانک دورہ، ڈاکٹرز و طبی عملہ کی حاضری چیک کی، شعبہ حادثات، پرچی کائونٹر، فارمیسی اور مختلف وارڈز کا بھی معائنہ کیا, وارڈز میں سہولیات کے فعال ہونے، فائر سیفٹی، ہنگامی صورتحال میں انخلاء کے انتظامات کا جائزہ لیا۔ دورہ کے موقع پر ایم ایس بھی ہمراہ تھے۔

ڈپٹی کمشنر نے مختلف شعبوں کا معائنہ کیا، ہسپتال میں زیرعلاج مریضوں کی عیادت کی اور ان سے علاج معالجے کی سہولیات کی دستیابی بارے استفسار کیا۔ ڈپٹی کمشنر نے ہسپتال عملہ و ڈاکٹرز کی حاضری چیک کی، ایم ایس ٹی ایچ کیو کامونکی نے سہولیات کی دستیابی بارے بریفنگ دی اور صفائی ستھرائی، ادویات کی حکومتی پالیسی کے مطابق مفت فراہمی بارے بھی آگاہ کیا۔
ڈپٹی کمشنر گوجرانوالہ نے اس موقع پر کہا کہ صحت کا شعبہ نہ صرف وزیراعلٰی پنجاب مریم نوازشریف کی اولین ترجیحات میں بلکہ میری بھی پہلی ترجیح ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں