لاڈو پلی وزیرآباد میں شہر کی خوبصورتی اور ثقافتی حسن اجاگر کرنے کا سلسلہ جاری

Spread the love


سکندر ملک ۔

اسسٹنٹ کمشنر وزیرآباد جواد حسین پیرزادہ نے ڈپٹی کمشنر گوجرانوالہ و وزیرآباد نوید احمد کے ہمراہ لاڈو پلی کا دورہ کیا۔

دورے کے دوران شہر کی خوبصورتی کے لیے جاری پینٹنگز کی تنصیب، گرین بیلٹس اور تزئین و آرائش کے کاموں کا جائزہ لیا گیا۔ ڈپٹی کمشنر نے جاری کاموں کی پیش رفت اور معیار کا معائنہ کیا اور منصوبوں کو مقررہ مدت میں معیاری انداز میں مکمل کرنے کی ہدایت کی۔

اسسٹنٹ کمشنر نے جاری خوبصورتی کے کاموں اور گرین بیلٹس کی مناسب دیکھ بھال کو یقینی بنانے پر بھی زور دیا، تاکہ لاڈو پلی کو وزیرآباد کے تاریخی و ثقافتی حسن کی خوبصورت عکاسی کرنے والے مقام کے طور پر مزید نکھارا جا سکے۔

خوبصورت وزیرآباد — سرسبز، صاف اور تاریخی حسن سے مالا مال!

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں