سکندر ملک ۔
ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن وزیرآباد کے سال 2026-27 کے لیے امیدوار برائے صدر چوہدری عامر محمود رہاڑ ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ معاشرے میں انصاف کی فراہمی، قانون کی حکمرانی اور رول آف لا کی بالادستی کے بغیر حقیقی ترقی اور مضبوط جمہوری نظام کا تصور ممکن نہیں۔وہ سینئر قانون دان عدنان کھرل ایڈووکیٹ کی سالگرہ کی تقریب میں عمران عصمت چوہدری ایڈووکیٹ صدر ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن وزیرآباد کے چیمبر میں صحافیوں سے گفتگو کر رہے تھے اس موقع پر عدنان انور کھرل۔عمران عصمت چوہدری ۔نبیل اعجاز چیمہ۔محمد فیصل چیمہ ۔ محمد حسن۔رضوان احمد لنگاہ۔لقمان اکرم باگڑی ۔میاں عدنان صدیق۔توقیر الحسن شاہ۔رانا عمران ۔شاہد بشیر چٹھہ۔رانا معین اسلم۔ہادی بٹ ایڈوکیٹس و دیگر بھی موجود تھے
