ڈپٹی کمشنر جہلم میر رضا اوزگن کی جانب سے اعلیٰ کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے ریسکیورز میں اعزازی سرٹیفکیٹس کی تقسیم

Spread the love

جہلم ( بلال رضا )، 08 ستمبر 2026: ضلع کونسل ہال جہلم میں ریسکیو 1122 کے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے ریسکیورز کی حوصلہ افزائی اور خدمات کے اعتراف میں ایک پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ تقریب کی صدارت ڈپٹی کمشنر جہلم میر رضا اوزگن نے کی۔


چیف ایڈیٹر جذبہ نیوز راحیل خلیل کی خصوصی کاوش کی بدولت اعلی کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے ریسکیورز میں اعزازی سرٹیفکیٹس تقسیم کیے گئے۔ اس موقع پر حمزہ بیگ ویلفیئر سوسائٹی سے توصیف بیگ، زاہد حسین بٹ صدر چیمبر آف کامرس، چوہدری عتیق، چوہدری یاسر سوشل ورکرز اور سعید احمد صدر الصدیق ویلفیئر ٹرسٹ سمیت دیگر معزز شخصیات نے شرکت کی اور ریسکیورز کی خدمات کو خراجِ تحسین پیش کیا۔

تقریب میں شریک معزز شخصیات نے ریسکیو 1122 کے اہلکاروں کی محنت، لگن، فرض شناسی، پیشہ ورانہ صلاحیتوں اور عوامی خدمت کے جذبے کو سراہتے ہوئے ان کی حوصلہ افزائی کی۔

ڈپٹی کمشنر جہلم میر رضا اوزگن نے ریسکیو 1122 کے ریسکیورز کی کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ریسکیورز مشکل اور ہنگامی حالات میں اپنی جان کی پروا کیے بغیر شہریوں کی جان و مال کے تحفظ کے لیے خدمات انجام دے رہے ہیں۔ انہوں نے ریسکیورز کو اسی جذبے، لگن اور محنت کے ساتھ اپنی پیشہ ورانہ ذمہ داریاں جاری رکھنے کی تلقین کی۔اس موقع پر ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر جہلم انجینئر سعید احمد نے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے ریسکیورز کو مبارکباد دیتے ہوئے مستقبل میں بھی اسی عزم اور جذبے کے ساتھ عوام کی خدمت جاری رکھنے کی ہدایت کی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں