ایف بی آر کا چھوٹے دکاندار سکیم 2026 کے حوالے سے آگاہی سیمینار

Spread the love


(رپورٹ مرزا طارق محمود)
گجرات: ایف بی آر کا آگاہی سیمینار، چھوٹے دکاندار سکیم 2026 کے حوالے سے تاجروں کو بریفنگ
گجرات: ایف بی آر کی جانب سے چھوٹے دکاندار سکیم 2026 کے حوالے سے آگاہی سیمینار صغیر کیسٹل مارکی گجرات میں منعقد ہوا، جس میں جلالپور جٹاں سے صدر انجمن تاجران شفیق مغل اور جنرل سیکرٹری میر ظہیر نے خصوصی شرکت کی۔
سیمینار کی صدارت جاوید بٹ، صدر انجمن تاجران ضلع گجرات نے کی۔ اس موقع پر صدر آل پاکستان انجمن تاجران محمد اجمل بلوچ، احسن ذوالفقار سیالکوٹ، اجمل خان گجرات، شاہد غفور پراچہ صدر پنجاب انجمن تاجران اور عبدالرؤف مغل جنرل سیکرٹری انجمن تاجران آل پنجاب سمیت دیگر اہم شخصیات اور تاجر نمائندگان نے شرکت کی۔
سیمینار کے دوران ایف بی آر کی جانب سے نئے ٹیکس نظام اور چھوٹے دکاندار سکیم 2026 کے حوالے سے نئی معلومات، قواعد و ضوابط اور تاجروں کے لیے اہم امور پر تفصیلی آگاہی فراہم کی گئی۔ ایف بی آر حکام نے تاجروں کے سوالات کا جواب دیتے ہوئے ٹیکس سے متعلق مختلف معاملات کی وضاحت بھی کی۔
اس موقع پر صدر انجمن تاجران جلالپور جٹاں شفیق مغل نے کہا کہ ہم انجمن تاجران کے تمام ساتھیوں کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑے ہیں اور ان شاء اللہ آئندہ بھی تاجر برادری کے حقوق اور مسائل کے حل کے لیے بھرپور ساتھ دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ تاجر برادری کو درپیش مسائل کے حل کے لیے اتحاد اور باہمی مشاورت وقت کی اہم ضرورت ہے۔
سیمینار کے اختتام پر صدر انجمن تاجران ضلع گجرات جاوید بٹ نے تمام مہمانوں اور شرکاء کا شکریہ ادا کیا۔ شرکاء کی بہترین کھانوں سے تواضع بھی کی گئی۔
اخبار کے لیے خبر مختصر کریں یو جی نیو جلالپور جٹاں مرزا طارق محمود

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں