

سکندر ملک ۔
وزیر اباد ۔سابقہ صوبائی وزیر اوقاف چوہدری شاہ نواز چیمہ روڈ کا کام ٹھیکیدار ادھورا چھوڑ کر بھاگ گیا ۔ٹریفک کے لیے مشکلات کا سامنا ۔دو سال سے عوام پریشان ۔گندگی کے ڈھیر ۔بیماریاں بڑھنے کا خطرہ ۔کئی معصوم بچے نالے میں گر گئے ۔یو جی نیوز یو کے بیورو چیف ضلع وزیراباد سکندر ملک سے بات کرتے ہوئے۔اہل علاقہ کا کہنا ہے ہم یہاں پر دو سال سے ذلیل و خوار ہو رہے ہیں ۔جو دیہاتوں میں انے جانے والے لوگ ہیں ان کو دور دراز علاقوں سے گزر کر انا پڑتا ہے اور ان کے لیے مشکلات کا سامنا ہے ۔جب بارش ہوتی ہے تو یہاں سے گزرنا مشکل ہو جاتا ہے جس سے نہ کوئی گھر سے باہر نکل سکتا ہے نہ بچے سکول جا سکتے ہیں اور نہ کوئی نمازی مسجد کی طرف جا سکتا ہے اس کے علاوہ یہاں پر گندگی کے ڈھیر لگے ہوئے ہیں ۔کوئی صاف ستھرا پنجاب کی ٹیم یہاں پر کچرہ اٹھانے کے لیے نہیں اتی لوگوں کو اپنی مدد اپ کے تحت تمام کام کرنے پڑتے ہیں ۔ساتھ نالہ ہے اور کئی دفعہ ہمارے معصوم بچے اس نالے میں گرے ہیں ۔ہم نے کئی دفعہ اعلی حکام سے اپیل کی ہے کہ فوری طور پر اس روڈ کی تعمیر کا کام شروع کیا جائے جس سے یہاں پر ٹریفک بحال ہو سکے اور پیدل چلنے والوں کے لیے ثانیہ پیدا ہوں ۔چند روز تک اگر یہ کام شروع نہ ہوا تو اہل علاقہ جو ہیں وہ حکومت کے خلاف احتجاج کریں گے ۔ہماری پھر اعلی حکام سے اپیل ہے کہ فوری طور پر زیر تعمیر روڈ کو تعمیر کیا جائے ۔
