جہلم میں الیکشن کمیشن آف پاکستان کی ہدایات پر ووٹر رجسٹریشن اور ووٹنگ کے طریقہ کار کے حوالے سے آگاہی سیشن کا انعقاد

Spread the love


جہلم (بلال رضا): گورنمنٹ ووکیشنل ٹریننگ سنٹر برائے خواتین، جہلم میں الیکشن کمیشن آف پاکستان کی ہدایات پر ووٹر رجسٹریشن اور ووٹنگ کے طریقہ کار کے حوالے سے آگاہی سیشن کا انعقاد کیا گیا، جس میں خواتین نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ سیشن کا مقصد خواتین کو ووٹ کے اندراج اور انتخابی عمل میں مؤثر شرکت کے حوالے سے آگاہی فراہم کرنا تھا۔

سیشن کی صدارت اسسٹنٹ الیکشن کمشنر جہلم محمد علی رانا نے کی۔ انہوں نے شرکاء کو ووٹ کے اندراج، انتخابی فہرستوں میں اپنے نام کی تصدیق، ووٹ ڈالنے کے طریقہ کار اور حقِ رائے دہی کے درست استعمال سے متعلق تفصیلی آگاہی فراہم کی۔ اس موقع پر شرکاء نے مختلف سوالات بھی کیے، جن کے جوابات دے کر ان کی رہنمائی کی گئی۔

مقررین نے کہا کہ خواتین کی انتخابی عمل میں بھرپور شرکت جمہوری نظام کے استحکام کے لیے نہایت اہم ہے۔ آگاہی سیشن کے ذریعے خواتین کو اپنے حقِ رائے دہی کی اہمیت اور ووٹر کے طور پر اپنی ذمہ داریوں سے آگاہ کیا گیا۔ شرکاء نے الیکشن کمیشن آف پاکستان کی اس کاوش کو سراہتے ہوئے مستقبل میں بھی ایسے آگاہی پروگرامز کے انعقاد کو خوش آئند قرار دیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں