جماعت اسلامی جلالپور جٹاں کے زیرِ اہتمام اڈہ ٹم ٹم پر ایک احتجاجی دھرنے کا انعقاد کیا گیا،

Spread the love


جلالپور جٹاں (مرزا طارق محمود سے) جماعت اسلامی جلالپور جٹاں کے زیرِ اہتمام اڈہ ٹم ٹم پر ایک احتجاجی دھرنے کا انعقاد کیا گیا، جس میں جماعت اسلامی کی مقامی قیادت، سول سوسائٹی، صحافی حضرات، تاجروں اور شہر بھر سے کارکنان و شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔
احتجاجی دھرنے کے شرکاء نے تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال جلالپور جٹاں کی اپ گریڈیشن، بجلی کی بدترین اور غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ، پٹرولیم لیوی میں اضافے اور شہر کو درپیش بلدیاتی مسائل کے خلاف شدید احتجاج کیا۔
مقررین نے اپنے خطاب میں کہا کہ جلالپور جٹاں کے عوام بنیادی سہولیات سے محروم ہیں اور صحت، بجلی، صفائی اور شہری ترقی کے مسائل فوری توجہ کے متقاضی ہیں۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال کو جدید سہولیات سے آراستہ کیا جائے، لوڈشیڈنگ کا خاتمہ کیا جائے اور بلدیاتی مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائے۔
شرکاء نے اس عزم کا اظہار کیا کہ جلالپور جٹاں کے عوامی حقوق اور شہری مسائل کے حل کے لیے ہر فورم پر آواز بلند کی جاتی رہے گی۔ دھرنے کے اختتام پر ملک و قوم کی ترقی، امن و استحکام اور جلالپور جٹاں کے مسائل کے حل کے لیے خصوصی دعا بھی کی گئی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں