
لاھور /لندن عارف چودھری
چیف ایگزیکٹو Creative Apparel لاھور عبدالحمید جو کہ لاھور چیمبر آف کامرس کے 2026 کے الیکشن میں انجم نثار گروپ کی جانب سے کارپوریٹ کلاس کے امیدوار ہیں – اور انکا نام بزنس کمیونٹی میں بہت عزت کی نگاہ سے دیکھا جاتا ہے -ایک بہت ھی مضبوط امیدوار کے طور پر سامنے آئے ہیں جن کو لاھور چیمبر آف کامرس کے بہت سے سینئر ممبران کی حمایت حاصل ہے – رامے ٹیکسٹائل کے چیف ایگزیکٹو محمد اسلم رامے – ٹینتھ ایونیو ایم ایم عالم روڈ کے چیف ایگزیکٹو اور سینئر تاجر راہنما رانا امتیاز احمد نے انجم نثار گروپ اور خاص طور پر کارپوریٹ کلاس کے امیدوار عبدالحمید کی مکمل حمایت کا اعلان کیا انکا مزید کہنا تھا کہ عبدالحمید نے ہمیشہ تاجروں کے حقوق کے لئے آواز اٹھائ ہے اس لئے ھم انکی مکمل حمایت کرتے ہیں اس موقع پر عبدالحمید نے میڈیا سے خصوصی بات کرتے ہوئے کہا کہ مجھے مکمل یقین ہے کہ ھمارا گروپ بھاری اکثریت سے لاھور چیمبر آف کامرس کا الیکشن جیتے گا اور لاھور کے تاجروں کو درپیش مسائل کو حل کرائے گا اور سب کو ایک پلیٹ فارم پر اکٹھا کرے گا انکا مزید کہنا تھا کہ میں لاھور چیمبر آف کامرس کے ممبران سے درخواست کرتا ھوں کے الیکشن میں انجم نثار گروپ کو بھاری اکثریت سے ووٹ دے کر کامیاب کرائیں
