تحصیل دینہ میں ریونیو امور، زیر التوا معاملات، سرکاری واجبات کی وصولی

Spread the love

جہلم (بلال رضا): تحصیل دینہ میں ریونیو امور، زیر التوا معاملات، سرکاری واجبات کی وصولی، ریکارڈ کی تکمیل اور عوام کو بروقت ریونیو خدمات کی فراہمی کا جائزہ لینے کے لیے اسسٹنٹ کمشنر دینہ ساجدہ رزاق کی زیر صدارت اسسٹنٹ کمشنر آفس دینہ میں اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں مختلف امور پر پیش رفت کا جائزہ لیا گیا۔

اجلاس میں متعلقہ ریونیو افسران اور اہلکاروں نے شرکت کی۔ اس موقع پر تحصیل دینہ میں ریونیو معاملات، زیر التوا کیسز، سرکاری ریکارڈ، جاری کارروائیوں، سرکاری واجبات کی وصولی اور عوامی درخواستوں پر پیش رفت کے حوالے سے بریفنگ دی گئی۔ اسسٹنٹ کمشنر نے متعلقہ افسران سے مختلف امور پر تفصیلات دریافت کرتے ہوئے ضروری ہدایات جاری کیں۔

اسسٹنٹ کمشنر دینہ ساجدہ رزاق نے ہدایت کی کہ ریونیو معاملات کو قواعد و ضوابط کے مطابق شفاف اور مؤثر انداز میں نمٹایا جائے اور زیر التوا امور کو مقررہ مدت میں مکمل کیا جائے۔ انہوں نے ریکارڈ کی درستگی، واجبات کی وصولی، عوامی درخواستوں کے بروقت ازالے اور شہریوں کو ریونیو خدمات کی بہتر فراہمی یقینی بنانے کی ہدایت کی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں