
رحیم یارخان
ڈویژنل بیوروچیف
میاں طالب حسین
ٹریفک پولیس رحیم یار خان
وزیرِ اعلیٰ پنجاب محترمہ مریم نواز شریف کے ٹریفک وژن بااختیار نوجوان، محفوظ پنجاب اور ڈی آئی جی ٹریفک پنجاب وقاص نذیر کے احکامات کی روشنی میں، ڈسٹرکٹ ٹریفک آفیسر محمد ساجد کی خصوصی ہدایت پر ٹریفک ایجوکیشن یونٹ نےالحیان گرائمر ہائی سکول رحیم یارخان میں طلباء کے لیے خصوصی ٹریفک آگاہی سیشن کا انعقاد کیا۔
سیشن کے دوران طلباء کو ٹریفک قوانین، روڈ سیفٹی، جووینائل ڈرائیونگ پرمٹ، ڈرائیونگ لائسنس اور ہیلمٹ کے لازمی استعمال کے حوالے سے آگاہی فراہم کی گئی، جبکہ تیز رفتاری، ون ویلنگ، غلط پارکنگ، ون وے کی خلاف ورزی اور دورانِ ڈرائیونگ موبائل فون کے استعمال سے اجتناب کی ہدایت کی گئی۔ اس موقع پر آگاہی پمفلٹس بھی تقسیم کیے گئے۔
اس آگاہی مہم کا مقصد نوجوانوں میں ذمہ دارانہ ڈرائیونگ، ٹریفک قوانین کی پاسداری اور روڈ سیفٹی کا شعور فروغ دینا اور ٹریفک حادثات کی روک تھام کو یقینی بنانا ہے۔
