سکندر ملک ۔
وزیرآباد چئیرمین الکرم ریذیڈنشیا ساجد اعوان، ڈائریکٹرز بلال احمد اعوان اور سلمان احمد اعوان کے تعاون سے ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن وزیرآباد کے بورڈ کی تنصیب کر دی گئی۔ اس موقع پر صدر ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن وزیرآباد عمران عصمت چوہدری، مستنصر علی گوندل، سلمان مغل،عمر گوندل،عدنان شکر گورائیہ،میاں عدنان،نبیل اعجاز چیمہ،محمد اکرم کلیر،مرزا ظہیر انجم بیگ،اعجاز احمد پرویا،عمران اکرم ٹھکراء ایڈووکیٹس سمیت وکلاء اور معززین علاقہ موجود تھے۔ شرکاء نے الکرم ریذیڈنشیا کی انتظامیہ کے اس اقدام کو سراہا۔ صدر ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن وزیرآباد عمران عصمت چوہدری نے کہا کہ وکلاء برادری قانون کی بالادستی، انصاف کی فراہمی اور شہریوں کے حقوق کے تحفظ کے لیے اپنا بھرپور کردار ادا کر رہی ہے، ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن کے بورڈ کی تنصیب میں تعاون کرنے پرچیئرمین الکرم ریذیڈنشیا ساجد اعوان، ڈائریکٹرز بلال احمد اعوان اور سلمان احمد اعوان کے شکر گزار ہیں ان کا تعاون قابلِ تحسین ہے۔مستنصر علی گوندل نے کہا کہ سماجی کاموں اور دکھی انسانیت کی خدمت سے اللہ تعالیٰ خوش ہوتا ہے۔ بلال احمد اعوان اور سلمان احمد اعوان سماجی خدمت کے کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لے رہے ہیں، جو قابلِ تحسین اور دوسروں کے لیے قابلِ تقلید عمل ہے۔ معاشرے کی بہتری کے لیے صاحبِ استطاعت افراد کو بھی ایسے فلاحی اور سماجی کاموں میں اپنا کردار ادا کرنا چاہیے۔چیئرمین الکرم ریذیڈنشیا ساجد اعوان اور ڈائریکٹرز بلال احمد اعوان، سلمان احمد اعوان نے کہا کہ وکلاء معاشرے میں قانون کی حکمرانی اور انصاف کی فراہمی کے لیے اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔ ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن وزیرآباد کے ساتھ تعاون ہمارے لیے باعثِ اعزاز ہے اور آئندہ بھی شہر کی مثبت اور تعمیری سرگرمیوں میں اپنا کردار ادا کرتے رہیں گے۔وکلاء برادری نے بورڈ کی تنصیب پر الکرم ریذیڈنشیا کی انتظامیہ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے اس اقدام کو خوش آئند قرار دیا۔۔
