
رحیم یار خان / فیروزہ (ڈویژنل بیورو چیف
میاں طالب حسین)
اہلیانِ فیروزہ اور گردونواح کے لیے بڑی خوشخبری، ممبر پنجاب اسمبلی حلقہ PP-256 لیاقت پور اور پاکستان پیپلز پارٹی کے سابق پارلیمانی لیڈر قاضی احمد سعید کی خصوصی کاوشوں سے فیروزہ اپ گریڈڈ نادرا رجسٹریشن سینٹر کا باقاعدہ افتتاح کر دیا گیا۔ یہ اقدام علاقے کے عوام کے لیے ایک بڑی عوامی سہولت اور عملی خدمت کا مظہر ہے۔
یاد رہے کہ اگست 2025ء میں قاضی احمد سعید کی خصوصی کوششوں اور چیئرمین نادرا لیفٹیننٹ جنرل محمد منیر افسر کے تعاون سے فیروزہ میں نادرا کا ایک کاؤنٹر منظور کیا گیا تھا، جسے اب مسلسل کاوشوں کے بعد مکمل نادرا رجسٹریشن سینٹر میں اپ گریڈ کر دیا گیا ہے۔
دستیاب سہولیات
نئے اپ گریڈڈ نادرا رجسٹریشن سینٹر میں شہریوں کو درج ذیل سہولیات حاصل ہوں گی:
قومی شناختی کارڈ (CNIC) کا اجراء اور تجدید (Renewal)
ب فارم (B-Form) کا اجراء
فیملی رجسٹریشن سرٹیفکیٹ (FRC)
دیگر تمام اہم نادرا خدمات
اس مرکز کے قیام سے فیروزہ، تحصیل لیاقت پور، تحصیل خانپور اور گردونواح کے ہزاروں شہریوں کو دور دراز کے شہروں کا سفر کرنے سے نجات مل جائے گی۔
افتتاحی تقریب اور معززین کی شرکت
افتتاحی تقریب میں ڈی جی نادرا ملتان محترمہ ناز شعیب، ڈسٹرکٹ آفیسر نادرا رحیم یار خان شہباز بابر، اور سیکٹر انچارج محمد فاروق سمیت نادرا حکام نے خصوصی شرکت کی۔ قاضی احمد سعید نے اس موقع پر چیئرمین نادرا لیفٹیننٹ جنرل محمد منیر افسر اور دیگر حکام کا شکریہ ادا کیا۔
تقریب میں علاقے کی اہم سیاسی و سماجی شخصیات نے شرکت کی، جن میں شامل ہیں:
میاں محمد اسلام اسلم (سابق ایم پی اے)
سردار حاجی نذیر خان چانڈیہ (سابق ناظم پکا لاڑاں)
ملک بخت علی نائچ (سابق ممبر ضلع کونسل)
ملک محمد اشفاق ببر (سابق چیئرمین یونین کونسل امین آباد)
چوہدری عبدالرشید (انجمن تاجران فیروزہ)
میاں امتیاز کھرل، جام احمد بخش لاڑ، رانا محمد عارف، رانا محمد اقبال، ملک محمد نعیم نائچ، جام عطا محمد، جام محمد اکرم لاڑ، چوہدری مختیار احمد، چوہدری حسیب احمد، چوہدری محمد عمیر، بابا محمد وقاص، جام محمد فیصل، چوہدری محمد حسنین رزاق، چوہدری حاجی ناصر شریف، چوہدری محمد عارف، میاں فدا حسین عباسی، میاں عمران حیدر کھرل، اور محمد سعود بھٹی۔
اہلیانِ فیروزہ نے اس اہم پیشرفت پر قاضی احمد سعید کی کاوشوں کو سراہا اور ایک دوسرے کو مبارکباد پیش کی۔
