ڈسٹرکٹ ٹریفک آفیسر محمد ساجد نے ٹریفک سٹاف کے ساتھ میٹنگ کی

Spread the love

رحیم یارخان
(میاں طالب حسین)
ڈسٹرکٹ ٹریفک آفیسر محمد ساجد نے ٹریفک سٹاف کے ساتھ میٹنگ کی.جس میں شہریوں سے خوش اخلاقی، مؤثر ٹریفک مینجمنٹ، ٹریفک کی بلا رکاوٹ روانی اور شہریوں کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے ضروری ہدایات جاری کی گئیں۔خصوصاً سکول و کالج اوقات میں ہیوی ٹریفک کے شہری علاقوں میں داخلے پر پابندی پر مکمل عملدرآمد، جبکہ ون وے کی خلاف ورزی، اوور لوڈنگ/پسنجرنگ، بغیر لائسنس ڈرائیونگ، بغیر ہیلمٹ، کم عمر ڈرائیونگ، سیٹ بیلٹ کی خلاف ورزی اور دورانِ ڈرائیونگ موبائل فون کے استعمال کے خلاف مؤثر اور بلاامتیاز انفورسمنٹ یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی۔تمام ٹریفک سٹاف کو ہر قسم کی غیر قانونی سرگرمی سے مکمل اجتناب، دورانِ کارروائی اپنی اور شہریوں کی حفاظت کو یقینی بنانے کی ہدایت دی گئی۔تمام اہلکار بروقت ڈیوٹی پر حاضری، مکمل یونیفارم، درست نمبر پلیٹ اور ہیلمٹ کے استعمال سمیت محکمانہ نظم و ضبط کی پابندی یقینی بنائیں۔ احکامات کی خلاف ورزی کی صورت میں متعلقہ اہلکار یا آفیسر کے خلاف محکمانہ کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں