رحیم یار خان
بیورو رپورٹ
(میاں طالب حسین)
ٹیکسٹائل انڈسٹری کے مشہور و معروف استاد عبدالرزاق فورمین نے میڈیا سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کی ہمیشہ سے یہی کوشش رہی ہے کہ جو بھی بچہ ان کے پاس کام سیکھنے آئے، اسے اس قابل بنا دیا جائے کہ وہ ہنر سیکھ کر اپنے اور اپنے خاندان کی باوقار کفالت کر سکے۔
عبدالرزاق فورمین نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ الحمدللہ ان کے پاس اب تک جتنے بھی بچوں نے تربیت حاصل کی، انہوں نے محنت اور لگن سے کام سیکھ کر اپنا روزگار شروع کیا۔ انہوں نے کہا: “آج میرے اتنے شاگرد موجود ہیں کہ مجھے ان پر فخر ہوتا ہے۔ یہ شاگرد میرے بچوں کی طرح ہیں اور ان کی کامیابی کی وجہ سے میں اپنا سر فخر سے بلند کر کے چل سکتا ہوں۔”
والدین کے نام اپنے پیغام میں انہوں نے زور دیا کہ جب بھی وہ اپنے بچوں کو انڈسٹریل اسٹیٹ یا ٹیکسٹائل کے شعبے میں کام کے لیے بھیجیں، تو کسی بڑے کو ساتھ بھیجیں تاکہ بچے کو باقاعدہ استاد کے سپرد کیا جا سکے اور اس کی نقل و حرکت پر نظر رکھی جا سکے تاکہ بچہ کسی غلط صحبت یا راستے پر نہ نکل جائے۔
گفتگو کے اختتام پر عبدالرزاق فورمین نے والدین سے التماس کی کہ وہ اپنے بچوں پر خاص نظر رکھیں اور کام یا تعلیم کا انتخاب کرتے وقت ان سے مشورہ ضرور کریں۔ تاہم، انہوں نے یہ بھی کہا کہ بچے کو پڑھائی کی طرف راغب کرنے کے لیے تھوڑی سختی بھی ضروری ہے تاکہ وہ اپنی تعلیم پر مکمل توجہ دے سکے۔
