تحریک انصاف جلالپورجٹاں کے سرپرست اعلیٰ ندیم ضیاء بٹ، حال مقیم بیلجیم، کی قیادت میں الیکشن 2026 کے حوالے سے بھرپور انتخابی سرگرمیوں کیلئے متحرک

Spread the love

جلالپورجٹاں (تحصیل رپورٹر ) تحریک انصاف جلالپورجٹاں کے سرپرست اعلیٰ ندیم ضیاء بٹ، حال مقیم بیلجیم، کی قیادت میں الیکشن 2026 کے حوالے سے بھرپور انتخابی سرگرمیوں کیلئے متحرک ہو گئی ہے۔ کارکنان اور حامیوں نے ندیم ضیاء بٹ کی قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئندہ انتخابات میں تحریک انصاف جلالپورجٹاں سے کثیر تعداد میں ووٹ حاصل کرتے ہوئے نمایاں برتری حاصل کرے گی۔کارکنان کا کہنا ہے کہ الیکشن 2026 کے سلسلہ میں بھرپور رابطہ مہم چلائی جائے گی اور عوام تک تحریک انصاف کا پیغام پہنچانے کیلئے تمام تر صلاحیتیں بروئے کار لائی جائیں گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں