سماجی شخصیت عبد القیوم بھٹی کے ایصال ثواب کے سلسلہ میں محفل کا انعقاد کیا گیا

Spread the love


وزیرآباد (نا مہ نگار)سماجی شخصیات عمیر بھٹی،عزیر بھٹی کے والد سنئیر صحافی اور سماجی شخصیت عبد القیوم بھٹی کے ایصال ثواب کے سلسلہ میں محفل کا انعقاد کیا گیا، جس میں علامہ تصور حسین مدنی پرنسپل جامعتہ المدینہ،محمد خالد بھٹی،حاجی محمد رفیق بھٹہ،صدر بابائے صحافت پریس کلب افتخاراحمد بٹ،ضلعی نائب امیر جماعت اسلامی صابرحسین بٹ،نعیم اشرف،ملک سکندر،نعیم میو،لئیق احمد،راجہ خالد حسین،سیاسی وسماجی شخصیات احمد یار وڑائچ،راشد رفیق بھٹہ،جنرل سیکرٹری پریس کلب ضمیر کاظمی،مہر فیاض فیضی،مرزا غلام مصطفی،ایکوئیل ویلفیئر آرگنائزیشن کے عہدیداران میاں ارشادحسین،آغا محمد قاسم،مرزا تقی علی،آصف خان،یاسین بھٹہ،میاں محمد وسیم،عابد علی،محمد اعظم ودیگر صحافتی، سیاسی، سماجی، مذہبی اور تاجر برادری سے تعلق رکھنے والی شخصیات سمیت عزیز و اقارب اور اہل علاقہ نے شرکت کی۔ اس موقع پر مرحوم عبد القیوم بھٹی کی مغفرت، بلندی درجات اور لواحقین کے لیے صبر جمیل کی دعا کی گئی۔ علامہ تصور حسین مدنی پرنسپل جامعتہ المدینہ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ والدین اللہ تعالیٰ کی عظیم نعمت ہیں، ان کی خدمت اور عزت انسان کے لیے دنیا و آخرت کی کامیابی کا ذریعہ ہے والدین کی موجودگی اللہ تعالیٰ کی طرف سے بہت بڑی رحمت ہے اس لیے ہمیں ان کی زندگی میں قدر کرنی چاہیے اور ان کی وفات کے بعد بھی ان کے لیے دعا، صدقہ اور ایصال ثواب کا اہتمام کرنا چاہیے۔مقررین نے سنئیر صحافی عبد القیوم بھٹی کی صحافتی اور سماجی خدمات کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ مرحوم نے اپنی زندگی میں صحافت کے شعبہ کے ساتھ ساتھ معاشرے کی فلاح و بہبود کے لیے بھی بھرپور کردار ادا کیا۔ ان کی خدمات، خوش اخلاقی اور ملنساری کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔مقررین نے کہا کہ دنیا سے رخصت ہونے والے انسان کی اصل پہچان اس کے اچھے اعمال اور لوگوں کے ساتھ حسنِ سلوک ہوتا ہے۔ عبد القیوم بھٹی نے اپنی زندگی میں جو محبت، خلوص اور خدمت کا جذبہ اپنایا، وہ ان کے لیے صدقہ جاریہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ مرحوم کی صحافتی خدمات نئی نسل کے لیے مشعلِ راہ ہیں۔آخر میں قرآن خوانی اور فاتحہ خوانی کی گئی جبکہ مرحوم عبد القیوم بھٹی سمیت تمام مرحومین کی مغفرت، بلندی درجات اور لواحقین کے لیے صبر جمیل کی خصوصی دعا کی گئی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں