


کوہاٹ سے شبیر شینواری کی رپوٹ۔
کورونا وائرس کے باعث کھیلوں کے معطل سرگرمیاں دوبارہ شروع سرگرمیاں،یوم دفاع پاکستان تائیکوانڈو چیمپئن شپ سے کھلاڑیوں کےچہروں پر خوشیاں پھیل گئی۔ چیمپین شپ میں وانہ، سرویکئی، لدھا، سراروغہ، شکتوئی، کوٹکئی، کانیگرم، ٹانک، ڈی آئی خان ، بنوں اور پنجاب یونیورسٹی لاہور ،کے کھلاڑیوں 320 کھلاڑیوں نے 10 مختلف کیٹگریز کے مقابلوں میں حصہ لیا
افتتاحی تقریب کے مہمان خصوصی پاکستان تحریک انصاف یوتھ کے ڈپٹی جنرل سیکرٹری(ساوتھ ریجن ) شہریار محسود تھے جبکہ اختتامی تقریب کے چیف گیسٹ یوتھ ونگ جنوبی اضلاع کے صدر سمیع اللہ برکی تھے۔
مہمان خصوصی نے کہا کہ کھلاڑی ملک کا قیمتی سرمایہ ہے اور انھیں کسی صورت تنہا نہیں چھوڑیں گے۔مقابلوں کے اختتام پر انہوں نے مختلف کلبز کو تائیکوانڈو کا سامان مہیا کیا
