گجرات چیمبر آف کامرس کے الیکشن میں عدنان بشیر بلا مقابلہ کامیاب

Spread the love


مرکزی انجمن تاجران شفیق مغل اور جلالپورجٹاں کے عہدیداران و تاجروں کی جانب سے پرتپاک مبارکباد
جلالپورجٹاں (رپورٹ: مرزا طارق محمود) گجرات چیمبر آف کامرس کے الیکشن میں کارپوریٹ کلاس سے بلا مقابلہ منتخب ہونے والے ایگزیکٹو ممبر عدنان بشیر مرکزی انجمن تاجران صدر شفیق مغل جلالپورجٹاں کے دفتر پہنچے، جہاں صدر مرکزی انجمن تاجران شفیق مغل، جنرل سیکرٹری میر ظہیر اور سینئر نائب صدر امان اللہ بٹ نے ساتھیوں کے ہمراہ ان کا پرتپاک استقبال کیا۔
اس موقع پر عہدیداران اور تاجروں نے عدنان بشیر کو طلائی ہار پہنا کر گجرات چیمبر آف کامرس کے الیکشن میں بلا مقابلہ کامیابی پر مبارکباد پیش کی اور ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
تقریب میں صدر موبائل یونین ارشد جمیل سیفی، حضرت گل خان، اصغر کھوکھر ایڈووکیٹ، میر اسد رشید، ملک الیاس، سجاد، سہیل بٹ، حسن بابا سمیت دیگر تاجر رہنماؤں اور معززین نے بھی شرکت کی۔ شرکاء نے عدنان بشیر کو طلائی ہار پہنائے اور کامیابی پر دلی مبارکباد پیش کی۔
اس موقع پر صدر مرکزی انجمن تاجران شفیق مغل نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عدنان بشیر کی گجرات چیمبر آف کامرس کے الیکشن میں بلا مقابلہ کامیابی جلالپورجٹاں کے لیے ایک اعزاز ہے۔ ان کی کامیابی سے نہ صرف تاجر برادری بلکہ پورے جلالپورجٹاں کا نام بھی روشن ہوا ہے۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ عدنان بشیر تاجر برادری کی بہتری اور جلالپورجٹاں کے کاروباری حلقوں کے مسائل کے حل کے لیے اپنا بھرپور کردار ادا کریں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں