
گجرات (یاسر گجر رپورٹ، ) — گزشتہ روز گجرات کے گاؤں گلی والا میں ایک افسوسناک ٹریفک حادثہ پیش آیا، جس کے نتیجے میں گاؤں لدا سدا کی معروف شخصیت چوہدری محمد ثاقب کے صاحبزادے چوہدری محمد ریان ثاقب شدید زخمی ہو گئے۔
حادثے میں شدید زخمی ہونے والے چوہدری محمد ریان ثاقب زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے خالقِ حقیقی سے جا ملے۔ ان کی وفات کی خبر سے اہلِ علاقہ، عزیز و اقارب اور دوست احباب میں گہرے رنج و غم کی لہر دوڑ گئی۔
مرحوم چوہدری محمد ریان ثاقب کا ختمِ دسواں آج ان کے آبائی گاؤں لدا سدا میں ادا کیا گیا، جس میں اہلِ علاقہ، عزیز و اقارب اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔
اس موقع پر شرکاء نے مرحوم کے لیے دعائے مغفرت اور لواحقین کے لیے صبرِ جمیل کی دعا کی۔
اللہ تعالیٰ مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور پسماندگان کو صبرِ جمیل عطا فرمائے۔ آمین۔
