بلال وزیر چیمہ اور جمال وزیر چیمہ کی والدہ محترمہ کے ایصالِ ثواب کے سلسلہ میں محفل منعقد ہوئی

Spread the love


وزیرآباد (نامہ نگار) سیاسی و سماجی شخصیت اور ڈائریکٹر الائیڈ سکول لنگیانوالی موڑ بلال وزیر چیمہ اور جمال وزیر چیمہ کی والدہ محترمہ کے ایصالِ ثواب کے سلسلہ میں محفل منعقد ہوئی، جس میں مفتی اکرام اللہ،افتخار احمد بٹ،صابر حسین بٹ،سید علی عباس،مدثر حسن،خالد محمود اللہ والے،آفتاب چیمہ عزیز و اقارب، سیاسی و سماجی شخصیات، اساتذہ، تاجروں، معززین علاقہ اور اہلِ علاقہ نے شرکت کی۔ مفتی اکرام اللہ نے کہا کہ والدین اللہ تعالیٰ کی عظیم نعمت ہیں ان کی زندگی میں خدمت اور وفات کے بعد ان کے لیے دعا و ایصالِ ثواب کرنا اولاد کے لیے بڑی سعادت ہے، آج سب چلے گئے ہیں اب ان کے بعد ہماری باری ہے، ہمیں چاہیے کہ ہم اپنی زندگی میں ایسے نیک اعمال کریں کہ جب ہمارا وقت آئے تو ہمارا نامہ اعمال ہمارے دائیں ہاتھ میں ہو۔ دنیا کی زندگی عارضی ہے، اصل کامیابی آخرت کی کامیابی ہے اس لیے انسان کو چاہیے کہ اپنی زندگی اللہ تعالیٰ کی رضا، نیک اعمال، خدمتِ خلق اور دوسروں کے حقوق ادا کرنے میں گزارے۔مفتی اکرام اللہ نے کہا کہ نیک اولاد کی دعائیں، صدقہ و خیرات اور دیگر نیک اعمال کا ثواب والدین کو پہنچتا ہے ہمیں اپنے مرحومین کو اپنی دعاؤں میں یاد رکھنا چاہیے اور ان کے لیے ایصالِ ثواب کا اہتمام کرنا چاہیے۔محفل میں تلاوتِ کلامِ پاک اور نعتِ رسولِ مقبول ﷺ پیش کی گئی جبکہ مرحومہ کے ایصالِ ثواب، مغفرت اور بلندی درجات کے لیے خصوصی دعا کی گئی۔ شرکاء نے بلال وزیر چیمہ اور جمال وزیر چیمہ سے اظہارِ تعزیت کرتے ہوئے مرحومہ کے لیے مغفرت اور اہلِ خانہ کے لیے صبرِ جمیل کی دعا کی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں