ڈپٹی کمشنر ظہیر انور جپہ کی زیر صدارت تحصیل رحیم یار خان کے ریونیو امور کی پیش رفت،

Spread the love

رحیم یار خان
میاں طالب حسین
(ڈویژنل بیوروچیف)
ڈپٹی کمشنر ظہیر انور جپہ کی زیر صدارت تحصیل رحیم یار خان کے ریونیو امور کی پیش رفت، ریونیو کے پی آئیز، پلس پراجیکٹ، گرین پراپرٹی سرٹیفکیٹ اور دیگر متعلقہ معاملات کا تفصیلی جائزہ لینے کے لیے اجلاس منعقد ہوا۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (ریونیو) آبگینے خان بھی اجلاس میں موجود تھیں۔اجلاس میں اسسٹنٹ کمشنر عبدالحنان خان نے تحصیل کے ریونیو امور سے متعلق مختلف اشاریوں (KPIs) پر ہونے والی پیش رفت، پلس پراجیکٹ، گرین پراپرٹی سرٹیفکیٹ کے اجراء، ریونیو اہداف اور دیگر انتظامی امور بارے ڈپٹی کمشنر کو تفصیلی بریفنگ دی۔
ڈپٹی کمشنر ظہیر انور جپہ نے ریونیو محکمے سے متعلقہ تمام اہداف اورکے پی آئیز پر مقررہ ٹائم لائن کے مطابق پیش رفت یقینی بنانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ ریونیو امور میں شفافیت، میرٹ اور شہریوں کو بروقت سہولیات کی فراہمی ضلعی انتظامیہ کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔ انہوں نے افسران کو ہدایت کی کہ ریونیو سے متعلق عوامی مسائل کے حل میں غیر ضروری تاخیر سے گریز کیا جائے اور شہریوں کو سرکاری امور کی انجام دہی میں ہر ممکن سہولت فراہم کی جائے۔انہوں نے گرین پراپرٹی سرٹیفکیٹ کے عمل کو مزید مؤثر بنانے، درخواستوں پر بروقت کارروائی، ریکارڈ کی درستگی اور متعلقہ امور کی مسلسل مانیٹرنگ یقینی بنانے کی ہدایت کی۔ ڈپٹی کمشنر نے پلس پراجیکٹ اور دیگر ریونیو اصلاحات پر بھی پیش رفت کا جائزہ لیتے ہوئے متعلقہ افسران کو مقررہ اہداف کے حصول کے لیے مربوط انداز میں کام کرنے کی ہدایت کی۔انہوں نے کہا کہ جدید ٹیکنالوجی اور ڈیجیٹل نظام کے ذریعے ریونیو سروسز میں بہتری لاتے ہوئے شہریوں کو زیادہ سے زیادہ سہولیات فراہم کی جائیں۔ انہوں نے افسران کو ہدایت کی کہ فیلڈ میں ریونیو معاملات کی مؤثر نگرانی کے ساتھ ساتھ زیر التوا کیسز اور عوامی درخواستوں کو ترجیحی بنیادوں پر نمٹایا جائے۔انہوں نے مزید کہا کہ ریونیو افسران اپنے متعلقہ اہداف کے حصول کے لیے روزانہ کی بنیاد پر پیش رفت کا جائزہ لیں اور مقررہ اشاریوں میں بہتری کے لیے عملی اقدامات کو یقینی بنائیں۔ اجلاس میں ریونیو امور میں شفافیت، کارکردگی میں بہتری اور عوامی سہولت کے لیے جاری اقدامات کو مزید مؤثر بنانے پر بھی زور دیا گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں