رحیم یار خان
میاں طالب حسین
( ڈویژنل بیوروچیف)
صدر پریس کلب اقبال آباد چوہدری عبدالحفیظ نے پریس کلب میں اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہا کہ
ہم نے ہمیشہ حق کی بات کی ہے اور مظلوم لوگوں کی آواز بلند کی ہے عوامی مسائل کی نشاندھی کر کے حکام بلا تک بات پہنچائی ہے میری گزارش ہے کہ کسی کے ساتھ ظلم نہ کیا جائے
انہوں نے مزید کہا کہ مجھے کافی شکایات مل رہی ہیں کہ کچھ لوگ صحافت کے نام کی آڑ میں شریف لوگوں کو تنگ کر رہے ہیں اور ان کی عزت اچھال رہے ہیں یہ ناقابل برداشت ہےاورپریس کلب اقبال آباد کا نام استعمال کر رہے ہیں جبکہ ایسے بلیک میل دو نمبر صحافیوں کا پریس کلب اقبال اباد سے کوئی تعلق نہیں ہے صحافت ایک مقدس پیشہ ہے کچھ لوگ اس کو بدنام کر رہے ہیں جن سے آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا
صدر پریس کلب نے واضح کیا کہ بہت جلد جنرل سیکرٹری نزاکت حسین سولنگی اور بانی رئیس اللہ یار انجم چیئرمین حافظ ایم زکریا ذکی دیگر ممبران کی مشاورت سے ایکشن پلان تیار کیا جائے گا اور تمام معاملات اپنی نگرانی میں دیکھوں گا صحافت کے نام پر بلیک میلنگ کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی
