جعفر آباد، رحیم یار خان
ڈویژنل بیوروچیف
میاں طالب حسین
سنیٹر چوہدری محمد جعفر اقبال سنیئر مرکزی راہنما پاکستان مسلم لیگ ن نے سردار اظہر خان لغاری ممبر قومی اسمبلی و پارلیمانی سیکرٹری، وزارتِ انسدادِ غربت و سماجی تحفظ اور ضلعی صدر پاکستان مسلم لیگ ن سے اُن کے بیٹے سردار صفدر خان لغاری کی وفات پر اظہار تعزیت کیا اور مرحوم کے ایصال ثواب کے لیے خصوصی دعا کی۔ اللہ تعالیٰ مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور سردار اظہر خان لغاری سمیت جملہ لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے آمین۔ اس موقع پر سردار آصف خان لغاری بھی موجود تھے۔
تعزیت کے لیے تشریف لے جانے والوں میں چوہدری الطاف گوجر، چوہدری شاہد افتخار، رانا ضیاء الدین آصف سابق کونسلر، رانا امجد سابق کونسلر، عبدالصمد بندیشہ یوتھ کوآرڈینیٹر پی پی 262، چوہدری عبدالعزیز، وقاص اکرم، ثمران شاہد، شیخ جاوید، ملک ہنظلہ، محمد زاہد گوجر پولیٹیکل سیکرٹری، رانا ریاض پرسنل اسسٹنٹ اور دیگر بھی چوہدری صاحب کے ہمراہ تھے۔
