ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (انفورسمنٹ و ہیڈ کوارٹر) چوہدری اعتزاز انجم نے ای خدمت مرکز کا دورہ کیا

Spread the love

رحیم یار خان
(میاں طالب حسین)
ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (انفورسمنٹ و ہیڈ کوارٹر) چوہدری اعتزاز انجم نے ای خدمت مرکز کا دورہ کیا اور شہریوں کو فراہم کی جانے والی مختلف سرکاری سروسز، سہولیات اور انتظامی امور کا تفصیلی جائزہ لیا۔اس موقع پر انہوں نے ای خدمت مرکز میں موجود مختلف کاؤنٹرز کا معائنہ کرتے ہوئے شہریوں کو فراہم کی جانے والی سہولیات، درخواستوں کی وصولی و پراسیسنگ، ریکارڈ کی تکمیل، سروسز کی بروقت فراہمی اور دیگر متعلقہ امور کا جائزہ لیا۔ انہوں نے مرکز میں آنے والے شہریوں سے بھی سروسز کے معیار اور انہیں درپیش مسائل کے بارے میں دریافت کیا۔
ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (انفورسمنٹ و ہیڈ کوارٹر) چوہدری اعتزاز انجم نے متعلقہ افسران و عملہ کو ہدایت کی کہ ای خدمت مرکز میں آنے والے شہریوں کو بہترین سہولیات کی فراہمی یقینی بنائی جائے اور سرکاری سروسز کے حصول میں انہیں کسی قسم کی دشواری کا سامنا نہ کرنا پڑے۔ انہوں نے کہا کہ شہریوں کے مسائل کا بروقت ازالہ اور شفاف و مؤثر انداز میں سرکاری خدمات کی فراہمی ضلعی انتظامیہ کی ترجیحات میں شامل ہے۔
بعد ازاں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (انفورسمنٹ و ہیڈ کوارٹر) چوہدری اعتزاز انجم نے مختلف کیسز کی سماعت بھی کی۔ انہوں نے متعلقہ ریکارڈ اور فریقین کے مؤقف کا جائزہ لیتے ہوئے کیسز میں پیش رفت کا بغور مشاہدہ کیا اور متعلقہ افسران کو میرٹ، شفافیت اور قانون و ضابطہ کے مطابق کارروائی یقینی بنانے کی ہدایات جاری کیں۔انہوں نے کہا کہ شہریوں کو ریلیف کی فراہمی اور ان کے مسائل کا قانون کے مطابق فوری حل ضلعی انتظامیہ کی بنیادی ذمہ داری ہے۔ تمام متعلقہ افسران کیسز کی سماعت کے دوران میرٹ کو مقدم رکھتے ہوئے فیصلوں اور کارروائی میں شفافیت کو یقینی بنائیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں