
جلالپورجٹاں( رپورٹ مرزا طارق محمود) ۔تعلیم دین ہائی سکول کا سالانہ میٹرک امتحان 2026ء میں شاندار کامیابی حاصل کرنے والے گورنمنٹ تعلیم الدین ہائی سکول جلالپورجٹاں کے طلبہ کے اعزاز میں منعقدہ تقریبِ تقسیمِ انعامات نے ایک یادگار صورت اختیار کرلی۔
تقریب کا آغاز تلاوتِ قرآنِ پاک اور ہدیۂ نعت سے ہوا۔ بعد ازاں نمایاں کارکردگی دکھانے والے طلبہ کو انعامات سے نوازا گیا۔
شان مان ان تعلیم دین سکول جلال پور چٹاں کا ببرشیر عبداللہ یونس نے 1163 نمبر حاصل کرکے سکول میں پہلی اور ضلع گجرات میں دوسری پوزیشن حاصل کی، روہان عزیز بٹ نے 1151 نمبر کے ساتھ سکول میں دوسری پوزیشن اور ضلع بھر میں 6 پوزیشن حاصل کی جبکہ عبدالرحمٰن نے 1048 نمبر حاصل کرکے تیسری پوزیشن حاصل کی۔
یہ کامیابی صرف طلبہ کی نہیں بلکہ ان کے والدین، اساتذہ اور پورے ادارے کی کامیابی ہے۔ اس موقع پر سینئر ہیڈ ماسٹر سر محمد انیس اور کلاس انچارج سر عثمان یونس کی تعلیمی خدمات، طلبہ کی رہنمائی اور نتائج کے لیے کی جانے والی محنت کو خصوصی طور پر سراہا گیا۔
تقریب کے مہمانانِ اعزاز شکیل احمد، امجد خان، وقاص ہمایوں، تنویر احمد ساہی، بشیر احمد اور زاہد تھے، جنہوں نے پوزیشن ہولڈرز کی حوصلہ افزائی کی۔
ہونہار طلبہ ہمارا فخر ہیں، ان کی کامیابی روشن مستقبل کی نوید ہے۔
گورنمنٹ تعلیم الدین ہائی سکول جلالپورجٹاں کے تمام کامیاب طلبہ اور اساتذہ کو بہت بہت مبارکباد۔نمایاں محنت کرانے والوں میں سر عثمان صاحب کا نام گورنمنٹ تعلیم الدین ہائی سکول میں ایک مثال گورنمنٹ تعلیم الدین ہائی سکول کے ہیڈ ماسٹر سرانیس صاحب نے کہا ہمارے اساتذہ بچیوں کو بہت محنت سے پڑھاتے ہیں۔انشاءاللہ ائندہ سال بھی اس سے اچھا رزلٹ پیش کریں گے۔۔نام نعرے مارنے سے نہیں بچوں پر محنت کرنے سے ملتا ہے۔تعلیم دین سکول زند باد۔
اللہ تعالیٰ انہیں مستقبل میں مزید کامیابیاں عطا فرمائے۔ آمین۔ یو جی نیوز جلالپور جٹاں مرزا طارق محمود
