کریم گروپ کے چیئرمین چودھری عبدالکریم اور ان کے صاحبزادے فیصل کریم نے پاکستانی بیس بال بلائنڈ کرکٹ ٹیم کے وفد سے اپنے دفتر میں خصوصی ملاقات کی

Spread the love


مانچسٹر عارف چودھری
ٹیم تیس ستمبر کو اٹلی میں ہونے والے ورلڈ کپ میں شرکت کے لیے روانہ ہونے والی پاکستانی بلائنڈ بیس بال ٹیم کے عہدیدران جن میں ہیڈ آف پاکستانی بلائینڈ بیس بال شیراز چوہان – مینجر سیف الرحمن – صائمہ اشرف -کے اعزاز میں چودھری عبدالکریم کی جانب سے اپنے دفتر میں خصوصی ظہرانے کا اہتمام کیا گیا۔جس میں کریم گروپ کے ڈائریکٹر رانا عمران – چودھری گروپ کے چیئرمین چودھری نصراللہ نے خصوصی شرکت کی -اس موقع پر چودھری عبدالکریم اور چودھری فیصل کریم نے ٹیم کے کھلاڑیوں اور آفیشلز کو خوش آمدید کہا اور ان کی ملک کے لیے خدمات کو سراہا۔ انہوں نے ٹیم کے لیے مالی امداد بھی فراہم کی اور ورلڈ کپ میں کامیابی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ قومی ٹیم کو کامیابی سے ہمکنار کرے۔رانا عمران اور چودھری نصراللہ۔ نے پاکستانی بلائینڈ بیس بال ٹیم کے اراکین اور انکی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا – پاکستانی بلائنڈ بیس بال ٹیم کے منیجر سیف الرحم اور ہیڈ شیراز چوہان – صائمہ اشرف نے چودھری عبدالکریم اور فیصل کریم کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے ہمیشہ کی طرع آج بھی پاکستانی بیس بال بلائنڈ ٹیم کی بھرپور حوصلہ افزائی اور مالی معاونت کی ہے۔ٹیم کے ارکان کا کہنا تھا کہ ایسی شخصیات کی سرپرستی اور حوصلہ افزائی کھلاڑیوں کے لیے نہ صرف مالی مدد کا ذریعہ ہے بلکہ ان کے اعتماد میں بھی اضافہ کرتی ہے۔پاکستانی بلائنڈ بیس بال ٹیم اٹلی میں 30 ستمبر کو ہونے والے ورلڈ کپ میں پاکستان کی نمائندگی کرے گی، جہاں قومی کھلاڑی ملک کا نام روشن کرنے کے لیے پرعزم ہیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں