خصوصی طلبہ کی تخلیقی صلاحیتوں اور فنونِ لطیفہ کے ذریعے ان کی حوصلہ افزائی کے لیے “Art Beyond the Limits” کے عنوان سے پنجاب انکلوسیو آرٹ اینڈ کری ایٹیویٹی فیسٹیول 2026 کا انعقاد

Spread the love


رحیم یار خان
ڈویژنل بیوروچیف
(میاں طالب حسین)
خصوصی طلبہ کی تخلیقی صلاحیتوں اور فنونِ لطیفہ کے ذریعے ان کی حوصلہ افزائی کے لیے “Art Beyond the Limits” کے عنوان سے پنجاب انکلوسیو آرٹ اینڈ کری ایٹیویٹی فیسٹیول 2026 کا انعقاد رحیم یار خان کے خصوصی تعلیمی اداروں میں کیا گیا۔فیسٹیول کے سلسلہ میں خصوصی تعلیمی اداروں کے مابین مختلف اصنافِ فن میں مقابلوں کا انعقاد کیا گیا، جبکہ فائنل مقابلے جمنازیم ہال رحیم یار خان میں منعقد ہوئے۔ مختلف کیٹیگریز میں خصوصی طلبہ نے اپنی فنی و تخلیقی صلاحیتوں کا شاندار مظاہرہ کیا اور مختلف اداروں کے طلبہ نے نمایاں پوزیشنز حاصل کیں۔

چیف ایگزیکٹو آفیسر ایجوکیشن ڈاکٹر محمد اعظم رانا نے مختلف اسٹالز کا دورہ کیا اور خصوصی طلبہ کے فن پاروں اور تخلیقی صلاحیتوں کو سراہا۔ انہوں نے نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے طلبہ کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے انہیں نقد انعامات بھی دیے۔مقابلوں میں کامیاب ہونے والے خصوصی طلبہ اب ڈویژنل سطح پر منعقد ہونے والے مقابلوں میں ضلع رحیم یار خان کی نمائندگی کریں گے۔اس موقع پر ڈسٹرکٹ فوکل پرسن اسپیشل ایجوکیشن عرفان احمد نے فیسٹیول کے انتظامات کی نگرانی کی۔ فیسٹیول کا مقصد خصوصی طلبہ کو اپنی صلاحیتوں کے اظہار کے مواقع فراہم کرنا، ان کی حوصلہ افزائی کرنا اور معاشرے میں شمولیت کے جذبے کو فروغ دینا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں