رحیم یارخان
(میاں طالب حسین )
ایس پی انویسٹی گیشن شاہد نذیر کی تھانہ رکن پور اور اقبال آباد میں کھلی کچہریاں شہریوں کے مسائل اور شکایات کا ازالہ کیا۔ حکومت و آئی جی پنجاب پولیس عبدالکریم کی پبلک آؤٹ ریچ پالیسی کے تحت عوام الناس کو ان کی دہلیز پر میرٹ و انصاف کی فراہمی کا سلسلہ جاری ہے۔ گزشتہ روز ایس پی انویسٹی گیشن شاہد نذیر نے تھانہ رکن پور میں ایس ایچ او رانا محمد عارف اور تھانہ اقبال آباد میں ایس ایچ او جام محمد اعجاز کے ہمراہ تھانہ جات کے مختلف علاقوں سے آئے ہوئے شہریوں کی درخواستیں سنتے ہوئے ان کے مسائل اور شکایات کے ازالہ کے احکامات جاری کرتے ہوئے پولیس افسران کو ہدایت کی کہ تحفظ اور میرٹ کو ہر صورت یقینی رکھا جائے اور درخواستوں و مقدمات کو بر وقت حقائق پر نمٹایا جائے۔
