
گجرات (یاسر گجر، رپورٹ ) — گزشتہ روز گجرات کے گاؤں لدھا سدا میں ماسٹر محمد فاضل صاحب کی اہلیہ محترمہ، ماسٹر محمد فاروق صاحب (سینئر ہیڈ ماسٹر، گورنمنٹ ایلیمنٹری سکول منڈہالہ) کی والدہ ماجدہ اور چوہدری عمر جاوید صاحب (واپڈا) کی دادی جان قضائے الٰہی سے وفات پا گئی تھیں۔
مرحومہ کی نمازِ جنازہ آج ان کے آبائی گاؤں لدھا سدا میں عقیدت و احترام کے ساتھ ادا کی گئی۔ نمازِ جنازہ میں اہلِ علاقہ کے علاوہ سیاسی و سماجی شخصیات، اساتذہ کرام اور ٹیچر یونین کے عہدیداران و اراکین نے بھرپور شرکت کی۔
شرکائے جنازہ نے مرحومہ کے درجات کی بلندی اور لواحقین کے لیے صبرِ جمیل کی دعا کی۔
