ڈی پی او عرفان علی سموں عرفان علی سموں نے کہا ہے کہ معمر اور خواتین شہریوں کے مسائل اور شکایات کے ازالے میں کوئی کسر اٹھا نہ رکھی جائے

Spread the love

رحیم یار خان
ڈویژنل بیوروچیف
(میاں طالب حسین )
ڈی پی او عرفان علی سموں عرفان علی سموں نے کہا ہے کہ معمر اور خواتین شہریوں کے مسائل اور شکایات کے ازالے میں کوئی کسر اٹھا نہ رکھی جائے، تمام شہریوں کو یکساں بنیادوں پر تحفظ، انصاف اور میرٹ کی فراہمی ہر صورت یقینی بنائی جائے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈی پی او آفس کمپلینٹ سیل میں شہریوں کے لیے ‘کھلی کچہری’ کے انعقاد کے موقع پر کیا۔ کھلی کچہری کے دوران ڈی پی او نے خود شہریوں کی درخواستیں اور مسائل سنے اور موقع پر ہی متعلقہ افسران کو ان کی شکایات کے فوری ازالے کے لیے احکامات جاری کیے، ڈی پی او عرفان علی سموں کا مزید کہنا تھا کہ معمر افراد اور خواتین شہریوں کے مسائل اور شکایات کے ازالے میں کوئی کسر اٹھا نہ رکھی جائے،پولیس کا بنیادی مقصد عوام کی خدمت اور ان کی جان و مال کا تحفظ ہے۔ تھانوں اور دفاتر میں آنے والے سائلین کے ساتھ خوش اخلاقی سے پیش آیا جائے اور بلا تاخیر میرٹ پر انصاف فراہم کیا جائے تاکہ عوام کا پولیس پر اعتماد مزید مضبوط ہو سکے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں