پاکستان مسلم لیگ ن کے امید وار این اے 168ملک منیر چنڑ کی انتخابی مہم کے سلسلے میں منعقدہ کارنر میٹنگ

Spread the love

بہاولپور ڈویژن
میاں طالب حسین
ڈویژنل بیوروچیف
محترمہ زیب جعفر پارلیمانی سیکرٹری برائے اقتصادی اُمور و ایم این اے اورپریذیڈنٹ پاکستان مسلم لیگ ن شعبہ خواتین بہاولپور ڈویژن نے بیگم پروین مسعود بھٹی ضلعی صدر مسلم لیگ ن ضلع بہاول پورکی رہائشگاہ پر ،اورسابق ایم پی اے فوزیہ ایوب قریشی کی رہائشگاہ پر پاکستان مسلم لیگ ن کے امید وار این اے 168ملک منیر چنڑ کی انتخابی مہم کے سلسلے میں منعقدہ کارنر میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مریم نوازشریف پاکستان کی تاریخ کی پہلی خاتون وزیراعلی منتخب ہوئیں مریم نوازشریف نے خواتین کے حقوق کے تحفظ کیلئے تاریخ سازاقدامات کئے ہیں بہاول پورضمنی انتخابات میں تمام خواتین شیرکے نشان پرمہرلگاکرمنیراقبال چنڑکوکامیاب کرائیں آپ تمام نوازشریف کی سپاہی ہیں ۔انہوں نے کہاکہ مریم نوازشریف کے دورمیں خواتین کے حقوق کے لئے بے مثال کام کئے جارہے ہیں انہوں نے کہاکہ آج میں جب بہاول پورآئی تو میں نے دیکھا ایک لڑکی حجاب پہن کر سکوٹی چلارہی ہے اسی طرح الیکٹرک بسوں میں خواتین مفت سفر کررہی ہیں خواتین کے تحفظ کے لئے ہیلپ لائن بنائی گئی جہاں اگرکسی بھی عورت کو کوئی بھی مسئلہ درپیش ہوتو وہ فوری طورپراس ہیلپ لائن پررابطہ کرے تواسکا مسئلہ حل کردیاجاتاہے ۔اس موقع پر ماہ جبیں عباسی ایم این اے،سابق ایم پی اے فوزیہ ایوب قریشی نے بھی خطاب کیا ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں