رحیم یار خان: چیمبر آف کامرس کے انتخابات میں شاندار کامیابی میاں عامر شہباز کا تاجر برادری سے اظہارِ تشکر اور ترقیاتی عزم کا اعادہ

Spread the love


​رحیم یار خان
ڈویژنل بیوروچیف
میاں طالب حسین
چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے انتخابات میں میاں عامر شہباز کی شاندار اور تاریخی کامیابی کے بعد تاجر برادری میں جشن کا سماں ہے۔ انجمن تاجران سکول بازار کے گروپ لیڈر چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری ملک حسن علی اور ان کے وفد نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ انشاءاللہ تعالیٰ ہم نے اپنا فرض احسن طریقے سے ادا کر دیا ہے۔ تمام ڈسٹرکٹ کے دوستوں نے میاں عامر شہباز کو چیمبر آف کامرس کا ووٹ دے کر اس کامیابی میں اپنا اہم ترین کردار ادا کیا ہے۔
​وفد کا مزید کہنا تھا کہ میاں عامر شہباز نے انتخابات میں کلین سوئپ کر کے پورے ضلع کے تاجروں کا سر فخر سے بلند کر دیا ہے۔ انجمن تاجران سکول بازار نے میاں عامر شہباز کو دلی مبارکباد پیش کرتے ہوئے اس عزم کا اعادہ کیا ہے کہ ہم آج بھی میاں عامر شہباز کے ساتھ ہیں، کل بھی ان کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑے تھے اور آئندہ بھی ہر قدم پر ان کا ساتھ دیتے رہیں گے۔ تاجر برادری نے اس شاندار کامیابی کو رحیم یار خان کے تاجروں کی حقیقی اور تاریخی جیت قرار دیا ہے۔
​میاں عامر شہباز کا خصوصی شکریہ اور آئندہ کا لائحہ عمل:
کامیابی کے بعد نومنتخب عہدے دار میاں عامر شہباز نے چنی گوٹھ سے لے کر کوٹ سبزل تک کے تمام دوست احباب اور سپورٹرز کا تہِ دل سے شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے خاص طور پر اپنے قریبی ساتھیوں، انجمن تاجران سکول بازار، صرافہ بازار اور پورے ضلع بھر سے تعلق رکھنے والی تاجر برادری کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے ان پر بھرپور اعتماد کا اظہار کیا۔
​میاں عامر شہباز نے اس موقع پر اپنے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ تاجر برادری نے جو ذمہ داری اور اعتماد مجھ پر سونپا ہے، انتخابات سے قبل ان سے جو بھی وعدے کیے گئے ہیں، انشااللہ تعالیٰ ان تمام وعدوں کو عملی جامعہ پہنایا جائے گا اور تاجروں کے حقوق کے تحفظ اور کاروباری ترقی کے لیے دن رات کام کیا جائے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں