
سکندر ملک ۔
جوڈیشل کمپلیکس وزیراباد میں ڈسٹرکٹ بارایسوسی ایشن وزیر اباد کے وکلا کا عدالتوں کا بائیکاٹ اور احتجاجی مظاہرہ ۔اور غیر معینہ مدت کے لیے ہڑتال کا اعلان ۔
وزیر اعلی خیبر پختونخوا محمد سہیل خان آفریدی کی وزیر اباد آمد کے بعد ہونے والی صورتحال اور ڈسٹرکٹ بار وزیراباد کے صدر عمران عصمت چوہدری اور جنرل سیکرٹری بار وزیرابادوقار احمد رندھاوا کی زیر صدارت اہم اجلاس منعقد ۔جس میں ڈسٹرکٹ بار کے معزز وکلاء کی بھرپور شرکت ۔ وکلا کے خلاف مبینہ جھوٹی ایف آئی آر اور دہشتگردی کی دفعات کے معاملے پر ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن وزیراباد کا اہم فیصلہ۔
چوہدری شہباز احمد چیمہ ایڈوروکیٹ کے گھر پر چادر اور چار دیواری کا تقدس پامال ہونے پر ۔
وزیراباد کی تمام عدالتوں اور کچہری میں پولیس کے داخلے پر پابندی عائد کر دی گئی جبکہ اجلاس میں وکلاء برادری نے غیر معینہ مدت تک ہڑتال کا اعلان کر دیا ہے۔اور پولیس کے خلاف استغاثہ دائر کرنے کا اعلان ۔
ایف آئی آر اور دہشتگردی کی دفعات کے خاتمے اور معاملے کے حل تک احتجاجی لائحۂ عمل جاری رہے گا۔
وکلاء کا مؤقف ہے کہ قانون کی بالادستی، وکلاء کے وقار اور انصاف کے تحفظ پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔
