جلالپورجٹاں سپرلیگ 2026 — ایڈیشن 10 (رپورٹ مرزا طارق محمود )
وقار خان — نام یاد رکھنا!
کل رات اسلام گڑھ شاہین کے خلاف فائنل میں جب ٹیم کو مشکل وقت میں ایک ایسے بلے باز کی ضرورت تھی جو آکر میچ کا نقشہ بدل دے، تو وقار خان میدان میں آئے اور پھر شروع ہوا لاٹھی چارج! صرف 20 گیندوں پر 60+ رنز کی طوفانی اننگز 5 چھکے3 چوکےوقار خان نے اپنی دھواں دار بیٹنگ سے نہ صرف شائقینِ کرکٹ کو جھومنے پر مجبور کر دیا بلکہ اپنی ٹیم جے پی جے قلندر کو چیمپئن بنانے میں اہم کردار ادا کیا۔
یہ اننگز مدتوں یاد رکھی جائے گی…
وقار خان، نام یاد رکھنا!
چیمپئن — جے پی جے قلندر
