صرف 30 گیندوں پر 109 رنز کی ناقابلِ یقین اننگز، جس میں 15 چھکے اور 1 چوکا شامل ،اسامہ مرزا

Spread the love

جلالپورجٹاں سپرلیگ 2026 — ایڈیشن 10

ہارے ہوئے لشکر کا جیتا ہوا سپاہی — اسامہ مرزا!

کل رات کوارٹر فائنل میں جے پی جے قلندر کے خلاف 186 رنز کے مشکل ہدف کے تعاقب میں جب ٹیم کو ایک ایسے سپاہی کی ضرورت تھی جو میدان میں کھڑا ہو کر مقابلہ کرے، تو اسامہ مرزا نے بلے سے طوفان برپا کر دیا۔

صرف 30 گیندوں پر 109 رنز کی ناقابلِ یقین اننگز، جس میں 15 چھکے اور 1 چوکا شامل تھا!

اسامہ کی بیٹ سے نکلنے والی ہر شاٹ میں کلاس، طاقت اور اعتماد نظر آیا۔ گراؤنڈ کے چاروں طرف چھکوں کی برسات کر کے اسامہ نے ثابت کر دیا کہ اصل کھلاڑی وہ ہوتا ہے جو مشکل وقت میں اپنی کلاس دکھائے۔

اگرچہ جے پی جے سلطان کو کامیابی نہ مل سکی، لیکن اسامہ مرزا کی یہ اننگز شائقینِ کرکٹ کے دلوں میں ہمیشہ یاد رہے گی۔
کیا اننگز تھی؟
کمنٹ میں اسامہ مرزا کے لیے ایک پیارا سا جملہ ضرور لکھیں!

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں