فائنل ہارنے والی ٹیم ناکام نہیں ہوتی، اصل کامیابی وہاں تک پہنچنا ہے جہاں صرف بہترین ٹیمیں پہنچتی ہیں

Spread the love


جلالپورجٹاں سپر لیگ 2026 — ایڈیشن 10 فائنل
(رپورٹ مرزا طارق محمود )
رنر اَپ — اسلام گڑھ شاہین

پوری لیگ میں اسلام گڑھ شاہین نے شاندار کھیل، جذبے اور ٹیم ورک کا مظاہرہ کیا۔ ہر میچ میں کھلاڑیوں کی محنت، لگن اور بہترین پرفارمنس نے شائقینِ کرکٹ کو خوب محظوظ کیا۔

اسلام گڑھ شاہین نے اپنی شاندار کارکردگی کے بل بوتے پر فائنل میں جگہ بنائی اور ٹائٹل کے لیے بھرپور مقابلہ کیا، مگر قسمت نے اس بار چیمپئن کا تاج نہ سجایا۔

لیکن یاد رکھیں!
فائنل ہارنے والی ٹیم ناکام نہیں ہوتی، اصل کامیابی وہاں تک پہنچنا ہے جہاں صرف بہترین ٹیمیں پہنچتی ہیں۔ ❤️

اسلام گڑھ شاہین کے تمام کھلاڑیوں، مینجمنٹ اور سپورٹرز کو رنر اَپ بننے پر دل کی گہرائیوں سے مبارکباد۔
آپ کی محنت اور جذبہ قابلِ تعریف ہے۔

اسلام گڑھ شاہین — آج رنر اَپ، کل کے چیمپئن! (یو جی نیوز مرزا طارق محمود)

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں