اسسٹنٹ کمشنر آفس وزیرآباد میں صاف پانی کی سہولت کا اہم منصوبہ مکمل۔

Spread the love


سکندر ملک ۔
#خدمات کا سفر
اسسٹنٹ کمشنر آفس وزیرآباد میں صاف پانی کی سہولت کا اہم منصوبہ مکمل۔

وزیرآباد میں عوام کو صاف اور معیاری پینے کے پانی کی فراہمی کے لیے مسلم ہینڈز انٹرنیشنل کی جانب سے اسسٹنٹ کمشنر آفس وزیرآباد میں جدید واٹر فلٹریشن پلانٹ قائم کیا گیا ہے۔

اس موقع پر بانی و ڈائریکٹر مسلم ہینڈز انٹرنیشنل، صاخبزادہ پیر حضور سید ضیاء النور شاہ صاحب نے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے اس فلاحی منصوبے کی اہمیت اور عوامی خدمت کے حوالے سے اپنے خیالات کا اظہار کیا۔

فلٹریشن پلانٹ کی افتتاحی تقریب پیرزادہ جواد حسین صاحب کے والدِ محترم کے دستِ مبارک سے منعقد ہوئی، جس میں معززین، انتظامیہ اور دیگر شخصیات نے شرکت کی۔

یہ فلٹریشن پلانٹ اسسٹنٹ کمشنر آفس میں آنے والے ہزاروں سائلین اور شہریوں کے لیے صاف اور محفوظ پینے کے پانی کی سہولت فراہم کرے گا۔ یہ منصوبہ عوامی خدمت، انسانیت کی بھلائی اور بنیادی سہولیات کی فراہمی کی ایک خوبصورت مثال ہے۔

اس موقع پر ان تمام افراد کے لیے خصوصی دعائیں کی گئیں جو اس سہولت سے مستفید ہوں گے، جبکہ مسلم ہینڈز انٹرنیشنل کے بانی و ڈائریکٹر صاخبزادہ پیر حضور سید ضیاء النور شاہ صاحب کے لیے بھی صحت، سلامتی، درازیٔ عمر اور مزید نیک و فلاحی منصوبوں میں کامیابی کی خصوصی دعا کی گئی۔

اللہ تعالیٰ اس خدمت کو اپنی بارگاہ میں قبول فرمائے، اس منصوبے سے مستفید ہونے والے تمام لوگوں کے لیے آسانیاں پیدا فرمائے اور مسلم ہینڈز انٹرنیشنل کے تمام ڈونرز اور معاونین کو بہترین اجر عطا فرمائے۔ آمین یا رب العالمین 🤲

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں