
کاروان خدمت ویلفئیر سوسائٹی پاکستان رجسٹرڈ سبی کا پیغام
ملک بشیر احمد رند بیورو چیف اردو گلوبل نیوز سبی بلوچستان
چار دن کی زندگی ہے، جو بھی کرنا ہے انسانیت کی خدمت اپنی زندگی میں کر لیں۔
_گرمی کی شدت میں راحت کا پیغام اور غریب کا راشن، کاروانِ خدمت کا ایک اور قدم _
شدید گرمی اور مہنگائی کے اس دور میں جہاں زندگی گزارنا دوبھر ہو جاتا ہے، وہاں ‘کاروانِ خدمت’ نے اپنی روایت کو برقرار رکھتے ہوئے ایک غریب اور مستحق بھائی کی داد رسی کی ہے۔
اللہ پاک کے فضل و کرم سے اور آپ جیسے مخلص دوستوں کے تعاون سے، ہماری ٹیم نے ایک مستحق خاندان میں:
1۔ ماہانہ راشن کا پیکج
2۔ ہوا دار اور بہترین کوالٹی کا پنکھا
تقسیم کیا ہے تاکہ وہ اس سخت موسم میں سکون کا سانس لے سکے۔
یہ صرف ایک پنکھا یا راشن کا تھیلا نہیں، بلکہ آپ کا دیا ہوا وہ احساس ہے جو کسی مجبور کے دل کو سکون پہنچاتا ہے۔ ان بزرگوں کے چہرے کی یہ مسکراہٹ اور دلی دعا ہمارے لیے سب سے بڑا سرمایہ ہے۔
ہم ان تمام مخیر حضرات کے تہہ دل سے شکرگزار ہیں جنہوں نے ہم پر اعتماد کیا۔ اللہ پاک آپ کے رزق اور جان و مال میں برکت عطا فرمائے (آمین)۔
آئیں! اس کارِ خیر میں ہمارا ساتھ دیں!
آپ کا ایک چھوٹا سا تعاون کسی کے گھر کا چولہا جلا سکتا ہے اور کسی کو شدید گرمی سے بچا سکتا ہے۔
رابطہ و تعاون کے لیے:
رابطہ نمبر: 03337166899
ایزی پیسہ اکاؤنٹ: 03197902803
نام: بشیر احمد
