جامع مسجد اقبال کا بعد نماز عصر باقاعدہ سنگ بنیاد رکھا گیا

Spread the love


جعفر آباد، رحیم یار خان:
ڈویژنل بیوروچیف
میاں طالب حسین
سنیٹر چوہدری محمد جعفر اقبال سنیئر مرکزی راہنما پاکستان مسلم لیگ ن نے ہمراہ چوہدری محمد عمر جعفر سٹی صدر پاکستان مسلم لیگ ن و سابق ایم پی اے جعفر آباد میں نئے دور کے تقاضوں اور سہولیات سے ہم آہنگ مثالی جامع مسجد اقبال کا بعد نماز عصر باقاعدہ سنگ بنیاد رکھا۔ سنگ بنیاد کی اس تقریب میں مختلف مکتبہ فکر سے تعلق رکھنے والے جید علمائے کرام، سیاسی سماجی راہنمائوں، اہلیان جعفر آباد چک 105پی، ،صحافی حضرات ، جعفر آباد انتظامیہ سمیت ہر طبقہ کے افراد نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ علمائے کرام نے سنگ بنیاد کے موقع پر مسجد کی جلد تعمیر، چوہدری جعفر اقبال صاحب سمیت جعفر آباد فیملی کے اس کار خیر میں بنیادی کردار پر اُن کے لیے درازی عمر ، صحت اور سلامتی کے لیے خصوصی دعائیں کی گئیں۔
ڈیویلپمنٹ منیجر نے جامع مسجد کی نئی تعمیر ہونے والی عمارت کے حوالے سے نقشے پر مکمل بریفنگ دی ،جس میں مسجد کے کل رقبےاور تعمیراتی کام کے معیارسمیت بتایا گیا کہ مسجد کشادہ اور فل ایئرکنڈیشنڈ ہو گی۔ سنگ بنیاد کی اس تقریب میں مولانا قاری شفیق الرحمان، مولانا قاری خلیل الرحمان، مولانا ریاض احمد نوری، مولانا نور احمد سیال، مولانا عمر اویسی، مولانا جواد شفیق، صحافی حضرات میں چوہدری جاوید، سلیم چشتی، جاوید احمد پریس سیکرٹری، محمد ناصر سوشل میڈیا، دیگر شخصیات میں چوہدری الطاف گوجر، چوہدری کریم داد، رانا ضیاء الدین آصف سابق کونسلر، رانا امجد سابق کونسلر، چوہدری عمران گوجر، چوہدری عبدالعزیز، عبدالصمد بندیشہ یوتھ کوآرڈینیٹر پی پی 262، ظفر عرفان، چوہدری سہیل الہٰی، محمد الیاس پوڑا، ثمران شاہد، اویس عمر اویسی، وقاص اکرم، ناصر منظور، اسد وحید، الہٰی بخش کانجو، ندیم شاہد، اظہر جمیل، چوہدری اصغر، چوہدری مقبول، مہر منگل، رانا عاطف، محمد مصطفیٰ، لیاقت حسین، قربان کانجو، ریاض کانجو، ولی محمد، بشیر احمد گوپانگ، محمد فیصل جٹ، محمد ہنظلہ، جلیل احمد، عدنان ظفرسمیت لوگوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں