
جلالپورجٹاں ( تحصیل رپورٹر رانا شاہد پاشا سے )ڈی ایس پی محمد اعظم ڈھڈی کی کرپشن اور جرائم کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی ، ڈی ایس پی سرکل جلالپورجٹاں محمد اعظم ڈھڈی سے وائس چیئرمین پریس کلب جلالپورجٹاں رانا شاہد پاشا نے خصوصی ملاقات کی، جس دوران مختلف امور سمیت جرائم کے تدارک اور پولیس کارکردگی کے حوالے سے سوالات و جوابات کا سلسلہ ہوا۔اس موقع پر ڈی ایس پی محمد اعظم ڈھڈی نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سرکل جلالپورجٹاں کے تمام تھانوں میں کرپشن کے خاتمے کے لیے بھرپور اقدامات کیے جائیں گے اور اس سلسلے میں کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ جرائم پیشہ عناصر کو قانون کے مطابق کیفرِ کردار تک پہنچانا پولیس کی ذمہ داری ہے۔ڈی ایس پی محمد اعظم ڈھڈی نے مزید کہا کہ جو افراد جرائم پیشہ عناصر کی پشت پناہی یا معاونت کرتے ہیں، ان کے خلاف بھی قانون کے مطابق کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ عوام کو میرٹ، انصاف اور قانون کی عملداری کے حوالے سے بہتر پولیسنگ فراہم کرنے کے لیے تمام ممکنہ اقدامات کیے جائیں گے۔
