ٹریفک پولیس کی حکومت پنجاب کے ویژناور ڈی ٹی او محمد ساجد کی ہدایات پر آگاہی مہم جاری

Spread the love

رحیم یارخان
(میاں طالب حسین)
ٹریفک پولیس کی حکومت پنجاب کے ویژناور ڈی ٹی او محمد ساجد کی ہدایات پر آگاہی مہم جاری۔ انچارج ٹریفک ایجوکیشن یونٹ شہباز گجر نے کنکورڈیا کالج کے سٹوڈنٹس کو ٹریفک قوانین اور روڈ سیفٹی سے متعلق آگاہی لیکچر دیا۔ لیکچر میں ہیلمٹ کے استعمال، ڈرائیونگ لائسنس حصول اور دورانِ ڈرائیونگ روڈ سیفٹی اور ٹریفک قوانین پر عمل درآمد کی اہمیت اجاگر کی گئی۔ طلبہ کو کم عمری میں خطرناک ڈرائیونگ، ریسنگ اور خطرناک اوورٹیکنگ، رانگ پارکنگ اور ون وے کی خلاف ورزی، تیز رفتاری اور ون ویلنگ اور دوران ڈرائیونگ موبائل فون استعمال نہ کرنے کی ہدایت کی گئی اورروڈ سیفٹی اور ٹریفک قوانین کے متعلق آگاہی پمفلٹس بھی تقسیم کیے گئے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں