tanvir noshai

آل پاکستان الائیڈ ہیلتھ پروفیشنلز فیڈریشن کی مرکزی کابینہ اور فیڈریشن سے ملحقہ تنظیمات کے مرکزی و صوبائی ذمہ داران کا ایک ھنگامی اجلاس ویڈیو لنک کے ذریعے منعقد ھوا

Spread the love


آج مورخہ 22 ستمبر 2026 کو آل پاکستان الائیڈ ہیلتھ پروفیشنلز فیڈریشن کی مرکزی کابینہ اور فیڈریشن سے ملحقہ تنظیمات کے مرکزی و صوبائی ذمہ داران کا ایک ھنگامی اجلاس ویڈیو لنک کے ذریعے منعقد ھوا جس کی صدارت شرافت اللہ یوسفزئی مرکزی صدر نے کی ،اجلاس کا اغاز قاضی تنویر حسین مرکزی آرگنائزر نے تلاوت کلام پاک سے کیا مرکزی سیکریٹری جنرل محمد ارشد خان نے ایجنڈا پیش کیا اور شرکاء اجلاس کو ایجنڈے پر تفصیلی بریفنگ دی ھنگامی ویڈیو لنک اجلاس میں فیڈریشن کے مرکزی سرپرست اعلی سراج الدین برکی چیئرمین ملک یوسف، چیف ارگنائزر ملک منیر احمد ،سینئر وائس چیئرمین پرویز خان، فنانس سیکرٹری فضل قیوم ،آفس سیکریٹری ملک ذیشان، اے پی ڈی ایف کے مرکزی صدر خالد حسین جٹ ،سیکریٹری جنرل قاضی محمود الحق، سندھ کے صوبائی صدر ساون بلوچ آل سندھ ڈسپینسرز ویلفیئر ایسوسی ایشن سندھ،الائیڈ ہیلتھ پروفیشنلز ایسوسی ایشن سندھ کے صدر خادم حسین مستوئی، سیکریٹری جنرل محمد زاھد ارائیں ، وائی پی اے پنجاب کے سرپرست اعلی ملک شکیل ڈیرہ غازی خان اے پی پی اے پنجاب کے صدر امجد رضا سندھو، چیئرمین اے پی پی اے رفعت حسین سیال ، پیرامیدیکل ایسوسی ایشن خیبرپختونخواہ کے صدر مجاھد اعظم، چیئرمین یونس خان سیکریٹری جنرل شمس التاج اور سمیع الرحمن مرکزی وائس چیئرمین و صوبائی جوائنٹ سیکریٹری سمیت دیگر یونٹس کے صوبائی ذمہ داران نے حصہ لیا ھنگامی اجلاس کے ایجنڈے پر شرکاء اجلاس نے شدید ردعمل دیتے ھوئے کہا کہ الائیڈ ہیلتھ پروفیشنلز کے ڈسپینسر کیڈر سمیت 8 کیڈرز کے سکوپ اف پریکٹسز پانچ مہینے پہلے الائیڈ ہیلتھ پروفیشنلز کونسل سے منظور ھو چکے تھے اور باقی ماندہ 22 کیڈرز کے سکوپ اف پریکٹسز پر ابھی تک کام شروع نہیں کیا گیا اور نیز یہ کہ زیادہ تر کیڈرز کی ابھی ایڈوائزری کمیٹیاں بنانے کا عمل بھی نامکمل ھے اور کونسل سے آئے روز منظور شدہ سکوپ آف پریکٹسز کو ریوائز کرنے کے احکامات سمجھ سے بالاتر ہیں حالانکہ کونسل ایکٹ 2022 کے مطابق پہلے سارے کیڈرز کے سکوپ اف پریکٹسز منظور کرواتی اور اسکے بعد اگر کونسل ضروری سمجتھی نظر ثانی کرنے کیلئے ایدوائزری کمیٹیوں کو ٹاسک دیتی تو بہتر ھوتا نیز یہ کہ لائسنسنگ کا عمل بروقت شروع نہ کرنے پر بھی شدید تشویش کا اظہار کیا گیا ،شرکاء اجلاس نے اس بات پر بھی کونسل کے ذمہ داران کو آڑے ھاتھوں لیتے ھوئے اے ایچ پی کونسل ایکٹ 2022 کے خلاف ایڈوائزری کمیٹیوں کے نامینیشن فہرست میں سے ممبران نامزد کرنے کے بجائے فہرست سے باہر افراد کی نامزدگیاں کرکے اقربا پروری کی انتہا کر دی ہے کی شدید مزمت کی گئی شرکاء اجلاس نے الائیڈ ہیلتھ پروفیشنلز کیلئے ملک بھر میں یکساں سروس سٹرکچر کیلئے کمیٹی بنانے پر بھی شدید تشویش کا اظہار کرتے ھوئے کہا کہ کمیٹی میں مختلف تنظیموں کے اسٹیک ھولڈرز کو اس لئے نطر انداز کیا گیا ہے کہ یہ لوگ سروس سٹرکچر میں بھی ملک بھر کے 30 کیڈرز میں لاکھوں کی تعداد میں سرٹیفکیٹ اور ڈپلومہ ھولڈرز الائیڈ ہیلتھ پروفیشنلز کے مستقبل کے ساتھ کھلواڑ کر سکیں جبکہ ایسا عمل کرنے کی صورت میں فیڈریشن سخت ردعمل دینے پر مجبور ھوگی ینیز یہ کہ اے ایچ پی کونسل نے ھیلتھ کیئر کمیشنز کو الائیڈ ھیلتھ پروفیشنلز کی تذلیل بند کرنے کے لئے بھی بروقت اقدامات نہیں اٹھانے پر شدید تنقید کا نشانہ بنایا اور رجسٹریشن کے عمل کو آسان بنانے اور سست رفتاری پر قابو پانے کیلئے ٹھوس اقدامات نہ کرنے پر بھی شرکا نے شدید تحفظات کا اظہار کیا ھے اجلاس کے آخر میں درج ذیل متفقہ فیصلے منظور کئے گئے۔ ( 1 ) الائیڈ ہیلتھ پروفیشنلز کے جس 8 کیڈرز کے سکوپ آف پریکٹسز منظور ھوئے ہیں کونسل ایکٹ 2022 کے مطابق کونسل فوری طور پر لائسنسگ کا عمل شروع کریں۔ (2۔) ایڈوائزری کمیٹیوں خصوصی طور پر خیبرپختونخواہ سے مختلف کیڈرز میں ڈی جی ھیلتھ پشاور کے بھیجے گئے لسٹ میں سے ممبرز ایڈوائزری کمیٹی نامزد کئے جائیں اور کونسل ایکٹ 2022 کی پامالی سے گریز کیا جائے۔ (3) الائیڈ ہیلتھ پروفیشنلز کونسل کی طرف سے قائم کردہ کمیٹی کو ملک بھر میں موجود تنظیمات کے سٹیک ھولڈرز سے تفصیلی مشاورت کا پابند بنایا جائے۔ (4)۔ ملک کی تمام اکائیوں میں ھیلتھ کیئر کمیشنز کے ذمہ داران کو کوالیفائیڈ الائیڈ ھیلتھ پروفیشنلز کے خلاف معتصبانہ کارروائیوں کو روکنے کے لیے مؤثر کردار ادا کرنے کی ذمہ داری پوری کریں ۔ (5)۔ اے ایچ پی کونسل رجسٹریشن کے عمل کو مزید اسان بنانے کے لئے ٹھوس اقدامات اٹھائیں ۔ صدر اجلاس شرافت اللہ یوسفزئی نے کونسل کے ذمہ داران کو خبردار کرتے ہوئے کہا کہ کونسل فیڈریشن کے 5 نقاطی ڈیمانڈز کوفوری طور پر حل کریں ۔ اور اگر کونسل کے ذمہ داران ایسا کرنے میں ناکام ھوتے ہیں تو ال پاکستان الائیڈ ہیلتھ پروفیشنلز فیڈریشن اور فیڈریشن سے ملحقہ تنظیمات ملک بھر کے ھسپتالوں میں شدید احتجاج شروع کرنے کے ساتھ ساتھ ملک بھر کے لاکھوں الائیڈ ہیلتھ پروفیشنلز کو اسلام آباد کی کال دے کر کونسل کے گھیراؤ سمیت قانونی عدالتی کاروائی سے بھی گریز نہیں کریں گے اور پھر حالات کی خرابی کی تمام تر ذمہ داری اے ایچ پی کونسل کے ذمہ داران پر ھو گی۔ ترجمان شعبہ نشر و اشاعت ال پاکستان الائیڈ ہیلتھ پروفیشنلز فیڈریشن و مشاورتی کمیٹی برائے ڈسپنسر ٹیکنالوجی پاکستان

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں