سکندر ملک ۔
تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال وزیرآباد کے مین میڈیسن اسٹور میں عالمی یومِ فارماسسٹ کے موقع پر ایک پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا۔
تقریب میں ہسپتال کے تینوں فارماسسٹ، ڈاکٹر سبحان حیدر، ڈاکٹر منان احتشام اور ڈاکٹر اسد ابراہیم نے شرکت کی۔
تقریب کے مہمانانِ گرامی میں میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر غلام مرتضیٰ، ڈاکٹر ارشاد اللہ گورایا، ڈاکٹر جاوید اکرم، ڈاکٹر سعدیہ پرویز، ڈاکٹر اقصی بتول، ڈاکٹر آمنہ اسلم، انیلہ رفیق نرسنگ منیجر اور محمد عثمان سمیت دیگر افسران و عملہ شامل تھے۔
تقریب کے دوران کیک کاٹ کر عالمی یومِ فارماسسٹ کی خوشیاں منائی گئیں۔
پاکستان فارماسسٹس ایسوسی ایشن گوجرانوالہ کے ڈویژنل کوآرڈینیٹر ڈاکٹر سبحان حیدر نے فارماسسٹس کے کردار اور مریضوں کی نگہداشت میں ان کی اہمیت پر روشنی ڈالی۔
انہوں نے ادویات کی تیاری، معیار اور محفوظ استعمال سے لے کر مریض تک ادویات کی مؤثر فراہمی میں فارماسسٹ کے کردار کو اجاگر کیا۔
ڈاکٹر غلام مرتضیٰ نے بھی فارماسسٹس کی خدمات کو سراہتے ہوئے ان کے اہم کردار کا اعتراف کیا۔
انہوں نے THQ ہسپتال وزیرآباد کے فارماسسٹس کو ہسپتال کے نظام کی ریڑھ کی ہڈی قرار دیتے ہوئے کہا کہ وہ مریضوں کے مؤثر انتظام و علاج میں کلیدی کردار ادا کر رہے ہیں۔
تقریب میں فارماسسٹس کی پیشہ ورانہ خدمات اور شعبۂ صحت میں ان کے مثبت کردار کو خراجِ تحسین پیش کیا گیا۔
شرکاء نے اس عزم کا اظہار کیا کہ مریضوں کو محفوظ، معیاری اور مؤثر ادویات کی فراہمی کے لیے فارماسسٹس اپنا کردار مزید مؤثر انداز میں جاری رکھیں گے۔
